Urdu Conclave 2026

Kalkaji Mandir Murder: دہلی کے کالکا جی مندرمیں چنّی نہ دینے پرسیوادارکا پیٹ پیٹ کرقتل، اروند کیجریوال نے اٹھائے سوال

دہلی کے کالکاجی میں چنّی-پرساد نہ ملنے پرعقیدتمندوں نے سیوادار کا پیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔ پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے کالکا جی سے روح کو تڑپا دینے والی واردات سامنے آئی ہے۔ یہاں جمعہ (29 اگست) کورات 9:30 بجے کے قریب عقیدتمندوں نے سیوادارکا پیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ عقیدتمند چنّی-پرساد نہ ملنے پربرہم ہوئے تھے۔ مشتعل ہوکرلوگوں نے سیوادارکواتنا پیٹا کہ اس کی جان چلی گئی۔ واردات کی اطلاع جیسے ہی پولیس کوملی، ایک ٹیم موقع پرپہنچی اورملزم اتل پانڈے کوگرفتار کر لیا گیا۔ کالکاجی تھانے میں قتل کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

ہردوئی کا رہنے والا تھا سیوادار

مہلوک کی پہچان 35 سالہ یوگیندر سنگھ کے طورپر ہوئی ہے۔ وہ یوپی کے ہردوئی کا رہنے والا ہے۔ ملزمین نے اس پرلاٹھی اورڈنڈوں سے حملہ کیا تھا۔ حملے کے بعد اسے فوراً ایمس کے ٹراما سینٹرلے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزمین کالکاجی مندر میں درشن کرنے آئے تھے۔ پرساد میں چنّی مانگنے پران کے درمیان بحث ہوگئی تھی۔ لڑائی اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ بدمعاش لاٹھی ڈنڈے لے کرسیوادارکوبے رحمی سے مارنے لگے۔

اروند کیجریوال نے لاءاینڈ آرڈرپرظاہرکی ناراضگی

اس کو واردات سے متعلق اب عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراوردہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے واردات کا ویڈیوسوشل میڈیا پرشیئرکرکے دہلی کی لاء اینڈ آرڈرپرسوال کھڑا کیا۔ اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پرویڈیوشیئرکرکے لکھا، “کالکا جی مندرکے اندرسیوادارکا بے رحمانہ قتل کرنے سے پہلے ان بدمعاشوں کے ہاتھ نہیں کانپے؟ یہ لاء اینڈ آرڈر کی ناکامی نہیں تو اور کیا ہے؟ بی جے پی کے چاروں انجنوں نے دہلی کا یہ حال کردیا ہے کہ اب مندروں میں بھی ایسی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ کیا دہلی میں کوئی محفوظ ہے بھی یا نہیں؟

15 سال سے مندرمیں خدمات انجام دے رہے تھے سیوادار

پولیس کو پوچھ گچھ میں پتہ چلا ہے کہ یوگیندر سنگھ گزشتہ 15 سال سے کالکاجی مندر میں سیوادار تھے۔ قتل کے الزام میں دکشن پوری کے رہنے والے 30 سالہ اتل پانڈے کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ باقی حملہ آوروں کی تلاش میں پولیس مصروف ہوگئی ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read