Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


پریس کانفرنس میں ممتاز شخصیات نے کہا کہ "اسرائیلی بمباری اورمحاصرے کے باعث غزہ کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طورپرتباہ ہوچکا ہے۔ 20 لاکھ سے زائد شہری شدید غذائی قلت، صحت کے نظام کی تباہی اوردیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا سامنا کررہے ہیں۔ 90 فیصد سے زیادہ اسپتال یا تو مکمل طورپرتباہ ہوچکے ہیں یا ناقابلِ استعمال ہوچکے ہیں۔

ارتضیٰ نشاط اردوکے نامور شاعرتھے۔ ساتھ ہی وہ ایک کہنہ مشق صحافی بھی تھے۔ ان کا تعلق بھارت سے تھا۔ وہ 1938 میں پیدا ہوئے وہیں 22 اگست، 2023 میں وفات پاگئے۔ ارتضیٰ نشاط کو وارث علوی نے اردوادب کا شاہ حاتم کہا۔

سماجی تنظیم ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران گڑگاؤں میں 200 سے زائد افراد کو غیرقانونی طورپرحراست میں لیا گیا ہے۔ زیادہ ترافراد کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اوریہ لوگ دہائیوں سے تعمیرات، گھریلوکام، فیکٹریوں، صفائی، ری سائیکلنگ اور ڈرائیوری جیسے شعبوں میں کام کرکے شہرکی معیشت میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے کہا کہ فلسطین کے حق میں ہرکسی کو آوازاٹھانی چاہئے۔ انہوں نے سعودی عرب کے تعاون اورکردار سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مظلومین کے تعاون کے لئے ہاتھ بڑھایا ہے۔ سعودی عرب فلسطین کے تعاون کے لئے سب سے آگے رہا ہے اور ہمیشہ اس نے قضیہ فلسطین کی بات کی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے دہلی ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے، جس میں تحریر ہے کہ وزارت اطلاعات ونشریات نے ان کی سرٹیفکیٹ پر نظرثانی کی درخوست پرفیصلہ صادر کرتے ہوئے فلم سے مزید 6 سین کٹ کئے جانے کی فلم پروڈیوسرکو ہدایت دی ہے۔

دہلی وقف بورڈ بھرتی گھوٹالہ میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور10 دیگرملزمان کے خلاف سی بی آئی کیس میں الزامات طے کئے گئے ہیں۔ عدالت نے امانت اللہ خان پرمجرمانہ سازش اورانسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی ہے۔ ان پر وقف بورڈ کے چیئرمین رہتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی تقرریاں کرنے کا الزام ہے۔

بہارکی ووٹرلسٹ ریویژن (ایس آئی آر) کے معاملے پرسپریم کورٹ نے ایک بارپھرالیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ آدھارکارڈ اور ووٹر آئی ڈی کو نامزدگی کے لیے درست دستاویزات کے طورپرتسلیم کرے۔ عدالت نے ڈرافٹ ووٹرلسٹ کی اشاعت پرپابندی لگانے سے بھی انکارکردیا۔ عدالت نے کہا کہ سماعت کے شیڈول کا اعلان منگل کے روزکیا جائے گا۔

خماربارہ بنکوی اردوکے ایک مشہوراورہردلعزیزشاعر ہیں جن کا اصل نام محمد حیدرخان تھا۔ انہوں نے 15 ستمبر 1919 کوبارہ بنکی، اتر پردیش میں جنم لیا اور 19 فروری 1999 کو اسی شہر میں وفات پائی۔ انھوں نے اپنی شاعری میں خمارتخلص اختیار کیا۔ ان کے والد ڈاکٹر غلام حیدراورچچا قراربارہ بنکوی بھی شاعرتھے۔ خمارنے مشاعروں …

آرجے ڈی سے نکالے گئے تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ ٹیم تیج پرتاپ عوام تک پہنچنے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے۔ اس بارچچا نتیش کمار کی حکومت نہیں بنے گی۔

شکیب جلالی اردو کے ایک معتبرشاعر ہیں۔ وہ یکم اکتوبر 1934 کو پیدا ہوئے۔ جبکہ 12 نومبر 1966 کودنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ان کی شاعری اردو زبان وادب میں اہم مقام رکھتی ہے۔ آئیے ان کا ایک خوبصورت شعر آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔ تونے کہا نہ تھا کہ میں کشتی پہ …