Urdu Conclave 2026

دہلی میں وزیرداخلہ امت شاہ کی رہائش گاہ پربہاربی جے پی کی بڑی میٹنگ، سیٹ شیئرنگ فارمولہ پرتبادلہ خیال، جیتن رام مانجھی اورچراغ پاسوان کومنانے کی تیاری

بہاراسمبلی انتخابات 2025 سے متعلق میٹنگ میں بہار کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اوروجے سنہا، پارٹی کے ریاستی انچارج ونود تاؤڑے سمیت کئی بڑے لیڈران موجود تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ میٹنگ میں سیٹ شیئرنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: بہارمیں اسمبلی الیکشن سے پہلے سیاسی ہلچل تیزہوگئی ہے۔ آج دہلی میں وزیرداخلہ امت شاہ کی صدارت میں بی جے پی کی تین گھنٹے تک بڑی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں بہارکے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اوروجے سنہا، پارٹی کے ریاستی انچارج ونود تاؤڑے سمیت کئی بڑے لیڈران موجود رہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سیٹ شیئرنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ تاہم اس بارسیٹ شیئرنگ سے متعلق معاملہ تھوڑا پیچیدہ ہے کیونکہ گزشتہ باربی جے پی اورجے ڈی یوکے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہوئی تھی، لیکن اس بارچراغ پاسوان بھی ساتھ ہیں۔ دوسری جانب، پٹنہ میں تیجسوی یادونے بھی پارٹی اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ سے متعلق ریاست کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔

جیتن رام مانجھی کا کیا ہے مطالبہ؟

وہیں، الیکشن سے پہلے جیتن رام مانجھی نے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کے دل میں ہمارے لئے ہمدردی ہے توکم ازکم 20 سیٹیں ملنی چاہئے۔ مانجھی نے کہا، “عام لوگوں اورہمارے کارکنان کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ ہمیں ایسی سیٹیں چاہئے جو ہمارا وقاربچاسکیں۔ اگراین ڈی اے کے دل میں ہمارے لئے ہمدردی ہے تو وہ ہماری پارٹی کو منظوری دینا چاہتے ہیں تو انہیں بہاراسمبلی الیکشن میں ہمیں کم از کم 20 سیٹیں دینی چاہئے۔”

چراغ پاسوان کا مطالبہ ہوگا تسلیم؟

چراغ پاسوان کی پارٹی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) بھی اسمبلی الیکشن کے لئے کم ازکم 40 سیٹوں کا مطالبہ کررہی ہے۔ حالانکہ این ڈی اے میں 40 سیٹیں ملنا ان کے لئے کافی مشکل مرحلہ ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ چراغ پاسوان کواگر40 سیٹیں نہیں ملیں توپھران کا اگلا قدم کیا ہوگا۔ قابل ذکرہے کہ 2020 اسمبلی الیکشن میں چراغ پاسوان نے این ڈی اے سے الگ اپنے امیدواراتارے تھے۔

بہارمیں کب ہوں گے اسمبلی الیکشن؟

بہارمیں 243 اسمبلی سیٹوں کے لئے اکتوبر-نومبرمیں الیکشن ہوسکتے ہیں۔ عظیم اتحاد کا مقابلہ این ڈی اے سے ہے۔ این ڈی اے میں بی جے پی اورجے ڈی یو100-100 سے زیادہ سیٹوں پرلڑنے کی تیاری کررہی ہیں۔ جبکہ چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) اور جیتن رام مانجھی کی ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) جیسی اتحادی پارٹیاں بھی ٹھیک ٹھاک سیٹوں کا مطالبہ کررہی ہیں۔ عظیم اتحاد کے لئے بھی سیٹوں کی تقسیم میں توازن بنانا اورحتمی فیصلہ کرپانا بہت چیلنجنگ ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔