Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


بیٹاداپورا گاؤں میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، پولیس کے مطابق سلنڈر لیکج سے سانس بند ہونے پر دونوں کی موقع پر موت واقع ہوگئی۔ مرنے والی لڑکیوں کی شناخت گلفام (23) اور سمرن تاج (20) کے طور پر کی گئی ہے۔

ایل آئی سی کے مطابق دی واشنگٹن پوسٹ میں شائع مبینہ بیانات کا مقصد کمپنی کے فیصلہ سازی کے عمل کو نقصان پہنچانا اور بھارت کے مضبوط مالیاتی شعبے کی ساکھ و وقار کو مجروح کرنا ہے۔

وزیراعظم مودی نے سمستی پور اور بیگوسرائے میں دو ریلیوں سے خطاب کر کے ریاست میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا۔ وزیراعظم دوبارہ 30 نومبر کو مظفرپور اور چھپرا میں دو عوامی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ چھٹھ ایک ایسا تہوار ہے جو سادگی، ضبط اور پاکیزگی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹھ گھاٹوں کے مناظر خاندانی و سماجی ہم آہنگی کے لیے ترغیب دیتے ہیں۔ وزیراعظم کے مطابق یہ قدیم روایت نہ صرف عقیدت بلکہ سماجی یکجہتی پر بھی گہرا اثر ڈالتی ہے۔

کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے وزیراعظم مودی کی تعریف کی اور کہا کہ ان کا اپنا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے وہ ملک کے تئیں پوری طرح وقف ہیں۔

صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس کے ایک ڈرون حملے میں خارکیف شہر کے ایک کنڈرگارٹن کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’بچوں کو محفوظ نکالا گیا، روس کا یہ عمل انسانیت کے خلاف ہے۔‘‘

گہلوت نے اعلان کیا ہے کہ مہاگٹھ بندھن کل ایک پریس کانفرنس کرے گا تاکہ اتحاد کی طاقت اور یکجہتی کو واضح کیا جا سکے۔ انہوں نے بی جے پی پر ’اسپانسرڈ مہم‘ چلانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

بیرک میں موبائل جیمر نصب ہے اور سی سی ٹی وی کیمرہ ونٹیلیٹر کے قریب رکھا گیا ہے تاکہ مسلسل نگرانی ممکن ہو۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ یہ یونٹ تازہ مرمت شدہ ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔

حکومت کے دعوؤں کے باوجود دہلی کی فضا میں بہتری نہیں آئی ہے۔ شہر میں دھند اور آلودگی بدستور چھائی ہوئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جلن اور سانس سے جڑے مسائل سے اکثروبیشتر لوگ پریشان ہیں۔ بڑی عمر کے افراد کے لیے دہلی-این سی آر کا ماحول پوری طرح زہر آلود ہوگیا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی کا اثر سبھی عمر کے افراد پر نظر آرہا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل کے خطاب سے نوازے جانے کی تقریب میں وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل اُپیندردیویدی نے نیرج چوپڑا کو اعزازی پپس (نشان) پہنائے۔