نئی دہلی: کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے وزیراعظم نریندر مودی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے ہیرو ہیں اور ان کی زندگی کا ہرلمحہ ملک کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا: ’’نریندر مودی ایک ایسے رہنما ہیں جن کا ہر لمحہ ملک کیلئے وقف ہے۔ ان کا اپنا کچھ نہیں، ان کے پاس کوئی ذاتی مفاد نہیں۔ جو کچھ ہے وہ اس ملک کا ہے۔ اسی لیے وہ ملک کے ہیرو ہیں۔‘‘
بہار میں مہاگٹھ بندھن صرف نام کا ہے
بہار اسمبلی انتخابات کے تناظر میں آچاریہ پرمود کرشنم نے مہاگٹھ بندھن کے اندرونی اختلافات پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے لیڈر آف اپوزیشن کے حالیہ بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ: ’’بہار میں کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (RJD) کا گٹھ بندھن ختم ہو چکا ہے، اس میں آگ لگ چکی ہے۔ کوئی بھی مقابلہ ’دوستانہ‘ نہیں ہو سکتی اور جہاں مقابلہ ’دوستانہ’ ہوتا ہے وہاں مقابلہ دراصل ہوتا ہی نہیں ہے۔‘‘ آچاریہ نے کہا کہ راہل گاندھی کا ’’فرینڈلی فائٹ‘‘ والا فارمولا مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے۔
دوستانہ مقابلے نے کانگریس کو ختم کر دیا
کلکی دھام کے پیٹھادھیشور نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کے اسی ’’فرینڈلی فائٹ‘‘ والے نظریے کی وجہ سے کانگریس ایک ایک کر کے ریاستوں سے مٹتی گئی۔ انہوں نے کہا: ’’اتر پردیش میں کانگریس ختم ہو گئی، بہار میں ختم ہو گئی، اوڈیشہ میں ختم ہو گئی اور دہلی میں بھی اس کا نام و نشان باقی نہیں رہا۔ راہل گاندھی کے اس تصور نے کانگریس کو ہر صوبے میں کمزور کر دیا۔‘‘ انہوں نے آخر میں صاف الفاظ میں کہا: ’’بہار میں گٹھ بندھن اب صرف نام بھر کا رہ گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ گٹھ بندھن ٹوٹ چکا ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
