Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بھی دیوالی کے موقع پر دنیا بھر کے ہندوؤں اور بھارتی کمیونٹی کو نیک خواہشات پیش کیں۔ یو اے ای میں دیوالی کی رنگین تقریبات، اماراتی قیادت اور بھارتی کمیونٹی کے درمیان گرمجوشی کے پیغامات کا تبادلہ۔

سوشل میڈیا پر عوامی رائے لینے کے بعد جیوتی سنگھ نے دیا بڑا سیاسی اشارہ، شوہر پون سنگھ پر لگائے تھے سنگین الزامات۔ حال ہی میں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ جیوتی سنگھ نے پون سنگھ سے علیحدگی کے بدلے 30 کروڑ روپے کے الاؤنس کا مطالبہ کیا ہے۔

اثرانی کی ظرافت، مکالمے کی ادائیگی اور فطری انداز مزاح نے انہیں اپنے ہم عصر فنکاروں سے منفرد بنا دیا۔ ہندی فلم انڈسٹری نے ان کے انتقال کے ساتھ ایک سنہرا دور کھو دیا ہے۔ ان کی یادیں کردار اور ہنسی ہمیشہ مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتی رہیں گی۔

اشونی ویشنو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ’’تہواروں کے اس خاص موقع پر ریلوے کے 12 لاکھ سے زیادہ ملازمین دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ مسافر بحفاظت اور سکون سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔‘‘ انہوں نے پیر کے روز ریلوے بورڈ کے وار روم کا دورہ بھی کیا اور تہواروں کے دوران بڑھتے ہوئے مسافر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دیوالی کے موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ایکس پر لکھا ’’دیوالی کے مقدس موقع پر میں تمام ہندوستانیوں، چاہے وہ ہندوستان میں ہوں یا دنیا کے کسی کونے میں، کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں۔‘‘

وزیر اعظم نے ملک کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیتوں پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’بھارت تینوں فوجی دستوں کے لیے سازوسامان کی برآمدات کی صلاحیت تیار کر رہا ہے۔ ہم دنیا میں ایک ٹاپ دفاعی برآمد کنندہ بننے کے خواہاں ہیں، اور پچھلے 11 سال میں ہماری دفاعی برآمدات 30 گنا بڑھ چکی ہیں۔‘‘

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’اگر بھارت نے روسی تیل کی خریداری جاری رکھی تو اسے بھاری قیمت چکانی ہوگی‘‘۔ بھارت نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے شہریوں کے مفاد میں سستا تیل خرید رہے ہیں، کسی ملک کو اعتراض کا حق نہیں ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام نئی دہلی میں وقف رجسٹریشن کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپیل کی ہے کہ 5 دسمبر 2025 تک رجسٹریشن لازمی مکمل کریں۔

وزیراعظم نے کہا ’’آج میرے ایک طرف لامحدود آسمان ہے اور دوسری طرف طاقت کی علامت آئی این ایس وکرانت۔ سمندر پر سورج کی روشنی کی جھلکیاں ان دیوالی کے دیوں کی مانند ہیں جو ہمارے بہادر سپاہیوں نے روشن کیے ہیں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ اس بار میں بحریہ کے ان بہادر جوانوں کے درمیان دیوالی منا رہا ہوں۔‘‘

وزیر اعظم نے سکیورٹی فورسز، پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں کو نکسل ازم کے خاتمے میں ان کی قربانیوں اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے مسلح افواج کو اپنا ’’خاندان‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ گیارہ برسوں سے ہر سال دیوالی ملک کی افواج کے ساتھ منانے کی روایت برقرار رکھی ہے۔