Bharat Express DD Free Dish

Jamiat Ulama-i-Hind: وقف رجسٹریشن کے لیے جمعیۃ علماء ہند کا اہم قدم، ’’امید پورٹل‘‘ پر رجسٹریشن کے لیے وقف ہیلپ ڈیسک کا قیام

جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام نئی دہلی میں وقف رجسٹریشن کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپیل کی ہے کہ 5 دسمبر 2025 تک رجسٹریشن لازمی مکمل کریں۔

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے اس امر پر زور دیا ہے کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے مطابق جو اوقاف رجسٹرڈ ہیں، ان کی تفصیلات دفعہ3B کے مطابق’امید‘ (UMEED) پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے عارضی فیصلے میں بھی اس پر کوئی روک نہیں لگائی ہے۔ لہذا یہ عمل 5 دسمبر 2025 سے قبل لازمی طور پر مکمل کیا جانا ہے۔

جمعیۃ کی اکائیوں اور علما سے اپیل

ایسی صورت میں جمعیۃ علماء ہند نے اپنی تمام اکائیوں، دینی و سماجی اداروں، ائمہ مساجد، متولیان اوقاف اور علمائے کرام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود تمام رجسٹرڈ اوقاف کی تفصیلات امید پورٹل پر فوراً اپ لوڈ کرانے سے متعلق بیداری پیدا کریں،باہمی تعاون کے لیے وقف ہیلپ ڈیسک برائے امید پورٹل رجسٹریشن قائم کریں۔ بالخصوص مساجد، مدارس و قبرستان، خانقاہ و درگاہ کے متولیان بلاتاخیر لازمی تفصیلات جمع کرکے امید پورٹل پر اپ لوڈ کریں ۔ پورٹل کا آفیشل لنک ہے: umeed.minorityaffairs.gov.in۔ اگر یہ عمل بروقت مکمل نہ کیا گیا تو اوقاف کی ایسی جائیدادوں کی قانونی حیثیت متاثر ہوسکتی ہے۔

جمعیۃ دفتر دہلی میں وقف ہیلپ ڈیسک قائم

اس سلسلے میں مرکز دفتر جمعیۃ علماء ہند (نئی دہلی) میں بھی ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔وقف کے اندراج کے سلسلے میں کسی بھی تعاون کے لئے ہیلپ ڈیسک کے ان نمبروں پر رابطہ کریں 9670672842 /7409856082  ۔ اس کےعلاوہ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے مغربی یوپی میں جلد مزید ہیلپ ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read