نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز چھٹھی میّا کے نام وقف کئی گیت شیئر کرتے ہوئے چھٹھ مہاپرو کے روحانی و ثقافتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ملک بھر کے عقیدت مندوں کو نیک تمنائیں پیش کیں۔ وزیرِاعظم نے ایکس پر لکھا: ’’آج اس نیک موقع پر میں آپ سب کے ساتھ چھٹھی میّا (دیوی چھٹھی) کے لیے وقف ایسے گیت شیئر کر رہا ہوں جو سننے والوں کو مسحور کر دیں گے۔‘‘ وزیراعظم نے ملک بھر کے تمام عقیدت مندوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔
आज इस महापर्व पर मैं आज आप सभी के साथ छठी मइया के ऐसे गीतों को साझा कर रहा हूं, जिन्हें सुनकर हर कोई मंत्रमुग्ध हो जाएगा।https://t.co/Tn4sYlLhNYhttps://t.co/dlZT4OPq96
— Narendra Modi (@narendramodi) October 25, 2025
لوک فنکاروں نے چھٹھ کو روحانی بنایا
وزیراعظم مودی نے جمعہ کو بیگوسرائے کے اپنے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشہور سنگر شاردا سنہا کا اس خطے سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا: ’’مجھے کل بیگوسرائے جانے کا موقع ملا۔ بہار کوکیلا شارا سنہا جی کا بیگوسرائے سے گہرا رشتہ رہا ہے۔ شاردا سنہا جی اور بہار کے کئی لوک فنکاروں نے اپنے گیتوں کے ذریعے چھٹھ تہوار کو ایک منفرد پہچان دی ہے۔‘‘
چھٹھ مہاپرو: عقیدت اور سادگی کا سنگم
وزیراعظم نے چھٹھ مہاپرو کو ’’عقیدت، پوجا اور فطرت سے محبت کا ایک انوکھا سنگم‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تہوار میں ڈوبتے اور اُگتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے اور پرشاد میں فطرت کے تمام رنگ شامل ہوتے ہیں۔ مودی جی کے مطابق چھٹھ کے گیتوں میں بھکتی اور فطرت کا حسین امتزاج سننے کو ملتا ہے۔
چھٹھ عالمی سطح پر ایک عظیم تہذیبی جشن
وزیراعظم نے کہا کہ آج چھٹھ صرف بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایک عظیم ثقافتی تہوار کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ’’دنیا کے ہر کونے میں مقیم بھارتی خاندان اس کے رسومات میں پوری عقیدت کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ چھٹھی میّا سب پر اپنی بھرپور کرپا برسائیں۔‘‘ وزیراعظم مودی نے کہا کہ چھٹھ ایک ایسا تہوار ہے جو سادگی، ضبط اور پاکیزگی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹھ گھاٹوں کے مناظر خاندانی و سماجی ہم آہنگی کے لیے ترغیب دیتے ہیں۔ وزیراعظم کے مطابق یہ قدیم روایت نہ صرف عقیدت بلکہ سماجی یکجہتی پر بھی گہرا اثر ڈالتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

