Bharat Express DD Free Dish

Ghulam Mohammad




Bharat Express News Network


دوبے نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ انھوں نے چیف جسٹس آف انڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور صاف لفظوں میں کہا ’’اس ملک میں جتنی بھی خانہ جنگی ہو رہی ہے اس کے ذمہ دار یہاں کے چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ صاحب ہیں۔‘‘

اس بار کل 24 طلباء نے 100 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 7 طلبا کا تعلق راجستھان سے ہے۔ گزشتہ برس تلنگانہ کے سب سے زیادہ طلبا سرفہرست تھے۔

اترپردیش کے کانپور سے ایک تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں ایک نابالغ بچے کو فرقہ وارانہ منافرت کا شکار بنایا گیا ہے۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے حالاں کہ نائب صدر جگدیپ دھنکھر کا نام نہیں لیا، لیکن ان کا یہ بیان سپریم کورٹ کے فیصلے پر دھنکھر کے بیان کے پس منظر میں ہی آیا ہے۔

پنجاب حکومت نے قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کھڈور صاحب کے رکن پارلیمنٹ اور سکھ لیڈر امرت پال سنگھ کی نظر بندی میں مزید ایک سال کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آر جے ڈی ایم پی نے مزید کہا کہ بہار میں مہا گٹھ بندھن حکومت کے 17 ماہ کے دور کو لوگوں نے بطور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے قابل ذکر ترقیاتی کاموں کے لیے سراہا ہے۔

اس سے قبل مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اپنی حکومت کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں مراٹھی بولنا ضروری ہے، لیکن ’’ہمیں باقی ملک سے جڑنے کے لیے ہندی بھی سیکھنی چاہیے۔‘‘

مغربی بنگال کو بڑی راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایسے برطرف شدہ اساتذہ کی خدمات میں توسیع کر دی ہے، جنھیں سی بی آئی نے اپنی جانچ میں غیرداغدار پایا ہے۔

گزشتہ ہفتے ایک تاریخی فیصلے میں سپریم کورٹ نے پہلی بار یہ تجویز کیا تھا کہ صدر کو اس طرح کا ریفرنس موصول ہونے کی تاریخ سے تین ماہ کے اندر گورنر کے ذریعے غور کے لیے محفوظ کردہ بلوں پر فیصلہ کرنا چاہیے۔

پنجاب کنگس نے منگل کو نیو چنڈی گڑھ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے کم ٹوٹل کا دفاع کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو شرمناک شکست دے دی۔