Bharat Express

Amir Equbal




Bharat Express News Network


لوک سبھا انتخابات سے پہلے مرکز کی مودی حکومت یکساں سول کوڈ کو لے کر بڑی پیش رفت کرنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت آئندہ مانسون اجلاس میں پارلیمنٹ میں یکساں سول کوڈ بل پیش کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں یکساں سول کوڈ بل لانے کی تیاری کر لی ہے

چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس نے بڑی حکمت عملی اپنائی ہے۔۔ ٹی ایس سنگھ دیو کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ٹی ایس سنگھ دیو کو چھتیس گڑھ کا نائب وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی

راج ناتھ سنگھ نے بدھ (28 جون) کو یکساں سول کوڈ کے معاملے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ راجستھان کے جودھ پور کے بالاسر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ’’ہم نے کہا تھا کہ یکساں سول کوڈ لاگو کیا جائے گا

این سی پی کے سربراہ شرد پوار اور دیگر سینئر لیڈروں نے قومی دارلحکومگت دہلی میں پارٹی کی قومی خواتین اور یوتھ یونٹ کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں مہاراشٹر کے کارگزار صدر اور شرد پوار کی بیٹی سپریہ سولے نے بھی شرکت کی۔

ایس جے شنکر نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردی ختم ہونے تک پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات ممکن نہیں ہیں۔ انہوں نے چین کے ساتھ تعلقات پر یہ بھی کہا کہ بیجنگ کے ساتھ تعلقات میں اس وقت اتار چڑھاؤ آرہا ہے

امریکی سفیر گارسیٹی کہا کہ میں آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسررنگن بنرجی اور بین الاقوامی تعلقات کے ڈین پروفیسر جیمز گومز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے آج یہاں ایک ایسے ادارے میں ہماری میزبانی کی جس سے آنے والی نسلوں کے لیے ہماری امیدیں وابستہ ہیں۔

ورلڈ کپ 2023 کا میچ بھارت اور پاکستان کے درمیان 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ اس مقابلے کی وجہ سے ہوٹل کے کمروں کی قیمتیں تقریباً دس گنا بڑھ گئی ہیں

عتیق احمد کے قبضے سے آزاد کرائی گئی زمین غریبوں کے لئے مکانات تعمیرکئے گئے ہیں اور اب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ 30 جون کو ان گھروں کی چابیاں غریبوں کے حوالے کریں گے

کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پی ایم مودی کے اس بیان پر نشانہ سادھا ہے کہ 'دو قانون ہونے سے گھر نہیں چلے گا تو ملک دوہرے نظام سے کیسے چلے گا'۔ چدمبرم نے کہا کہ خاندان خون کے رشتوں کے دھاگے سے بندھا ہوتا ہے جب کہ قوم آئین سے چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین لوگوں میں تنوع اور کثرتیت کو تسلیم کرتا ہے۔

مغربی بنگال کے بنکورا میں ایک ہولناک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ دو مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے بعد مال ٹرین کی 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔