Bharat Express

Amir Equbal




Bharat Express News Network


بی جے پی نے گجرات اور مغربی بنگال سے اپنے راجیہ سبھا امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے بابو بھائی جیسانگ بھائی دیسائی اور کیسری دیو سنگھ جھالا کو گجرات سے جبکہ اننت مہاراج کو مغربی بنگال سے میدان میں اتارا ہے

مہاراشٹر کی کابینہ میں توسیع سے چند دن قبل ادھو ٹھاکرے کیمپ کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے حوالے سے حکومت میں بڑی تبدیلی کی پیش گوئی کی ہے۔ آدتیہ ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ ایکناتھ شندے کو "استعفیٰ دینے کے لئے کہا گیا ہے۔

بنگال میں آج پنچایتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، وہیں ایک طرف تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس میں ٹی ایم سی، بی جے پی اور سی پی ایم کارکنان شامل ہیں

مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے درمیان اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے جمعہ (7 جولائی) کو کہا کہ انہیں الیکشن کمیشن آف انڈیا سے شیو سینا کے آئین کی ایک کاپی ملی ہے اور وزیر اعلی ایکناتھ شندے سمیت شیوسینا کے 16 ایم ایل ایز کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر جلد ہی سماعت شروع ہوگی

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر خان ترین نے خودکشی کر لی۔ ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی قیادت میں سال 2021 میں پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے  یہ نے واضح کیا ہے کہ استعفیٰ کی بات صرف افواہ ہے اور کانگریس یہ افواہیں  پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پواروزیر اعظم  نریندر مودی سے متاثر تھے، اس لیے انہوں نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے

دہلی میں کانگریس قیادت نے جمعرات کو راجستھان میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے، کے سی وینوگوپال اور راہل گاندھی کے علاوہ سچن پائلٹ بھی موجود تھے

طویل انتظار کے بعد آخر کار حکومت ڈیٹا پروٹیکشن بل لا رہی ہے۔ کابینہ نے ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2022 کی منظوری دے دی ہے اور اب اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ اس بل کا عام صارف کی زندگی پر کیا اثر پڑے گا

دارلحکومت دہلی میں اروند کیجریوال کی زیر قیادت عام آدمی پارٹی کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اروند کیجریوال آرڈیننس کی مخالفت میں اپوزیشن لیڈروں کی حمایت کے لیے ملک  کے متعدد ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں

این سی پی کی بغاوت کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اجیت پوار کئی ایم ایل ایز کے ساتھ این ڈی اے میں چلے گئے ہیں۔ اتوار (2 جولائی) کو انہوں نے ایکناتھ شندے کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا