Bharat Express DD Free Dish

G20 Summit Delhi: دہلی میں ہوئی بارش سے بھارت منڈپم کا احاطہ پانی سے بھر گیا، کانگریس نے کیا طنز،ترقی بہ رہی ہے

ہفتہ کو، پی ایم مودی نے بھارت منڈپم میں 30 سے ​​زیادہ ممالک اور تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں کی میزبانی کی۔ اب  بھارت منڈپم کا احاطہ پانی سے بھرا ہوا ہے ۔ اور اس سے متعلق ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

بھارت منڈپم کا احاطہ پانی سے بھر گیا

 قومی دارلحکومت دہلی میں جاری جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران موسلادھار بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے بھارت منڈپم کے احطہ میں پانی بھر گیا۔ جی 20 ممبران کی میزبانی کے لیے بنائے گئے بھارت منڈپم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں چاروں طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ اس کو لے کر کانگریس نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

ہفتہ کو، پی ایم مودی نے بھارت منڈپم میں 30 سے ​​زیادہ ممالک اور تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں کی میزبانی کی۔ اب  بھارت منڈپم کا احاطہ پانی سے بھرا ہوا ہے ۔ اور اس سے متعلق ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پانی سے بھرے بھارت منڈپم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس کے لیڈر بی وی سرینواس نے کہا کہ بھارت منڈپم میں ترقی(وکاس) تیر رہی ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read