Bharat Express

Joe Biden meets the Prime Minister: جی 20 میں شرکت کے لئے امریکی صدر جوبائیڈن کی دہلی آمد، وزیر اعظم مودی سےکی ملاقات

اس سمٹ میں جی 20 ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اسی سلسلے کی کڑی کے تحت امریکی صدر جوبائیڈن دہلی پہنچے ، صدر جوبائیڈن وزیراعظم نریندر سے ملاقات کی۔ واضح رہے امریکہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد جوبائیڈن کا یہ پہلا ہندوستانی دورہ ہے۔

وزیر اعظم مودی سےکی ملاقات

قومی دارلحکومت دہلی میں جی 20 سمٹ کا آغاز ہونے جارہا ہے ،جی 20 ممالک کے سربراہان دہلی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، مذکورہ سمٹ کے لئے پوری دہلی کو رنگ برنگی روشنیوں اور مختلف اقسام کی تصاویر( پینٹنگ) سے مزین کیا  گیا ہے،دہلی کے مختلف مقامات پرسکیوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس سمٹ میں جی 20 ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اسی سلسلے کی کڑی کے تحت امریکی صدر جوبائیڈن دہلی ہپنچے ، صدر جوبائیڈن وزیراعظم نریندر سے ملاقاتکی ۔ واضح رہے امریکہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد جوبائیڈن کا یہ پہلا ہندوستانی دورہ ہے امریکہ کے صدر جوبائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن چند ایام قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی تھیں،جس کے بعد یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کے کیا جوبائیڈن دہلی میں منعقد ہونے والے جی 20 کے اس اہم اور غیر معمولی اجلاس میں شر کت نہیں کریں گے۔ تاہم آج شام جوبائیڈن اپنے خصوصی طیارہ سے دہلی ایئر پورٹ پہنچے۔

دہلی ہوائی اڈہ پر وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے صدر جوبائیڈن کا استقبال کیا

 

بھارت ایکسپریس۔