Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے راہل گاندھی پر الزام لگایا کہ وہ مسلح افواج میں ریزرویشن کا مطالبہ کرکے ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے ہریانہ انتخابات کی ووٹر فہرست میں دھاندلی کا الزام لگایا، الیکشن کمیشن نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے  راہل کے الزامات کا جواب دیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر ووٹ چوری کے لگائے گئے الزامات کو سراسر ’جھوٹا اور بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ بی جے پی کا یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھائے۔

جھارکھنڈ کے آئی پی ایس انوراگ گپتا نے ڈی جی پی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے منگل کی دیر شام اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ ان کے استعفے کو حکومت نے منظور کیا ہے یا نہیں، یہ واضح نہیں ہو سکا ہے۔

بہار انتخابات 2025 کی مہم کے سلسلے میں کٹیہار پہنچے وزیراعظم نریندر مودی نے آر جے ڈی اور کانگریس پر زبردست حملہ بولا۔ انہوں نے آر جے ڈی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ آخر ’باپ کا نام چھپانے میں شرم کیوں آ رہی ہے؟‘

ڈونالڈ ٹرمپ نے نائیجیریا پر حملے سے انکار نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے امریکی فوج کارروائی کرے۔ اس بیان کے بعد یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ کہیں دنیا ایک اور جنگ کی طرف تو نہیں بڑھ رہی۔

شاہ رخ خان کے 60ویں یومِ پیدائش پر منّت کے باہر ہزاروں مداح جمع ہو گئے۔ جب کنگ خان اپنے مداحوں کی جانب ہاتھ ہلانے کے لیے باہر آئے تو ہجوم نے انہیں گھیر لیا، جس کے بعد سکیورٹی ٹیم نے فوراً اداکار کو اندر پہنچایا۔

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پیش نظر الیکشن کمیشن  آف انڈیا(ای سی آئی) نے ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں ایگزٹ پول سے متعلق ضوابط کو واضح کیا گیا ہے۔

جے پور میں ہوئے خوفناک سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاک شدگان کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی چیئرپرسن نیتا امبانی نے آئی سی سی کاپہلا  کرکٹ عالمی  کپ  جیتنے پر  ہندوستانی خواتین  ٹیم کومبارکباد  پیش کی۔