Bharat Express DD Free Dish

Nita Ambani Congratulates Indian Women’s Team: نیتا امبانی نے آئی سی سی کاپہلا  کرکٹ عالمی  کپ  جیتنے پر  ہندوستانی خواتین  ٹیم کو پیش کی مبارکباد 

ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی چیئرپرسن نیتا امبانی نے آئی سی سی کاپہلا  کرکٹ عالمی  کپ  جیتنے پر  ہندوستانی خواتین  ٹیم کومبارکباد  پیش کی۔

ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی چیئرپرسن نیتا امبانی نے  بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو پہلی بار خواتین کے ورلڈ کپ ٹائٹل میں ہندوستان کی قیادت کرنے پر مبارکباد دی۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پر قبضہ کرنے کا ہندوستان کا برسوں کا خواب آخرکار 2005 اور 2017 کے فائنل میں دو نوں مرتبہ ناکام رہنے کے بعد ختم ہو گیا  جب  بھارتی  ٹیم نے فائنل میں  زبردست   کارکردگی کا مظاہرہ  کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دی۔ شیفالی ورما (87 اور 2/36) اور دیپتی شرما (58 اور 5/39) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جو کروڑوں لوگوں کے دماغوں کو متاثر کرے گی اور مستقبل میں کرکٹرز کے لیے ترغیب کی کہانی کے طور پر کام کرے گی۔

پورے ملک کا  سر فخر سے   بلند ہو گیا

میگا ایونٹ کے فائنل مقابلہ جیت نے کے بعد نیتا امبانی نے اشارہ کرتے ہوئے ہرمن پریت کور کو مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا گیا ۔ جب ویمن ان بلیو نے 2025 کا ایڈیشن جیت لیا۔ اس سے پہلے، نیتا امبانی نے ہندوستانی خواتین کی ٹیم کو ان کی پہلی آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ جیتنے پر ستائش کرتے  ہوئے کہا کہ انہوں نے پورے ملک کو فخر سے   بھر دیا ہے۔ ایک بیان میں، انہوں نے کہا،’’آدھی رات کے وقت ہماری لڑکیوں نے پہلی بار آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ نے جس طرح ہمت، یقین اور اعتماد کے ساتھ کھیلا ہے اس سے پورے ملک کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ ہم سب کو آپ پر بہت فخر ہےاور میں کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کا شکریہ، شکریہ، دھنیاواد اور جئے ہند!۔

ہاتھو ں میں ترنگا لیکر بھارتی   کھلاڑیوں کی حوصلہ  افزائی

 غور طلب ہے کہ   2نومبر کو ممبئی میں کھیلے گئے    آئی سی سی کے خواتین ورلڈ کپ2025کے فائنل   مقابلے میں نیتا امبانی  کو کرکٹ  میدان میں  کروڑوں   شائقین کے  ساتھ   ہندوستانی     خواتین کرکٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے ہاتھو ں میں ترنگا لیکر بھارتی   کھلاڑیوں کی حوصلہ  افزائی کی۔ اس دوران نیتا امبانی کے ساتھ  ان کے  بیٹے آکاش  امبانی سمیت سابق بھارتی  کپتان روہت  شرما اور  سچن  تیندولکر بھی موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read