راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو بڑے سڑک حادثات میں 29 افراد کی جان چلی گئی۔ کل شام جودھپور میں ایک بس کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی۔ وہیں آج دوپہر جے پور کے ہرماڑا علاقے کی لوہا منڈی میں پیر کے روز ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ اس حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم مودی کی مالی امداد کا اعلان
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان میں پیش آئے حادثے میں جانی و مالی نقصان سے دل افسردہ ہے۔ میری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔ وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ سے ہر جاں بحق شخص کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جب کہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کا اظہارِ افسوس
اس سے پہلے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما، نائب وزیراعلیٰ دیا کماری اور پریم چند بیروہ نے بھی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے افسران کو زخمیوں کے بہتر علاج کے لیے سخت ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ جے پور کے ہرماڑا علاقے کی لوہا منڈی میں پیش آیا سڑک حادثہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے۔ متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ایشور مرحومین کو اپنے پرمدھام میں جگہ دے اور غمزدہ اہلِ خانہ کو اتنے بڑھے دکھ کو سہنے کی طاقت دے۔
ڈپٹی سی ایم دیا کماری کا اظہارِ افسوس
نائب وزیراعلیٰ دیا کماری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ودھیادھر نگر اسمبلی حلقے کے لوہا منڈی روڈ پر پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں کئی جانوں کے ضیاع کی خبر انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے۔ ضلعی انتظامیہ سے بات چیت کر زخمیوں کے بہترین علاج و معالجے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس بے حد غم کی گھڑی میں میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں۔ دعا ہے کہ ایشور مرحومین کو اپنے پرمدھام میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت عطا کرے۔‘‘
بہترین علاج کی ہدایت
نائب وزیراعلیٰ پریم چند بیروہ نے بھی ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ جے پور کے ہرماڑا روڈ پر پیش آئے بھیانک سڑک حادثے میں جانی نقصان کی خبر انتہائی دکھ اور تکلیف دینے والی ہے۔ ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہ کر زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس بے حد دردناک وقت میں میں سوگوار اہلِ خانہ سے گہری تعزیت کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ ایشور مرحومین کو اپنے پرمدھام میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت عطا کرے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


