Abul Kalam
Bharat Express News Network
Good News for Gold Buyers: سررافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی، خریداروں کو راحت، جانیے آج کے دام
سررافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے، جس سے خریداروں کو بڑی راحت ملی ہے۔ 20 جون کو 24 کیریٹ سونا 14,497 روپے فی گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ چاندی 2,40,191 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر دستیاب ہے۔ قیمتوں میں اس کمی کے بعد زیورات اور قیمتی دھاتوں کی خریداری کرنے والوں میں دلچسپی بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
Women’s T20 World Cup: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: صرف 123 رنز بنا کر بنگلہ دیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں دے دی شکست
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے 15ویں میچ میں بنگلہ دیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے اس مقابلے میں بنگلہ دیش نے محض 123 رنز کا ہدف دیا، لیکن اپنی عمدہ بولنگ کی بدولت پاکستان کو 100 رنز تک محدود کر کے اہم فتح حاصل کر لی۔
Azam Khan Case: رامپور میں یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ، اعظم خاں کے مقدمات میں سرکاری پیروی کرنے والے 6 سرکاری وکلاء کو ہٹا دیا گیا
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈ اعظم خاں کے مقدمات میں حکومت کی جانب سے پیروی کرنے والے 6 وکلاء کو اتر پردیش حکومت نے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ ہفتے کے روز ضلع مجسٹریٹ رامپور کے جاری کردہ اس کارروائی کے احکامات منظرِ عام پر آئے، جس کے بعد سیاسی اور قانونی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
Bangladesh News: بنگلہ دیش میں وزیر مملکت سے متعلق میڈیا رپورٹ پر ہنگامہ، چھ صحافیوں کے خلاف کارروائی، ایک گرفتار
بنگلہ دیش میں صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملک کے سائبر سکیورٹی قانون کے تحت ایک صحافی کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ معاملہ مقامی حکومت، دیہی ترقی اور کوآپریٹو امور کے وزیرِ مملکت میر شاہے عالم سے متعلق مبینہ طور پر ہتک آمیز رپورٹس کی اشاعت سے جڑا ہوا ہے۔
Iran-US Conflict: ایران-امریکہ تنازع: مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان مودی حکومت نے اپنے معاشی اور تزویراتی مفادات کا تحفظ کیا
امریکہ اور ایران کے درمیان تقریباً سو دن سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے تنازع کے بعد بالآخر دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتہ ہو گیا ہے۔ اگرچہ فریقین نے حملے روک دیے ہیں اور آبنائے ہرمز دوبارہ فعال ہو چکی ہے، تاہم 28 فروری سے 18 جون تک جاری اس کشیدگی کے اثرات پوری دنیا نے محسوس کیے۔ اس دوران مودی حکومت نے اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے متعدد اہم تزویراتی اور معاشی اقدامات کیے۔
Women’s T20 World Cup: خواتین کا T20 ورلڈ کپ: بیتھ مونی کی دھماکہ خیز اننگز،آسٹریلیا نیدرلینڈز کو 98 رنز سے شکست دے کر سرفہرست
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 98 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے اس مقابلے میں آسٹریلوی ٹیم نے یکطرفہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ اے میں پہلی پوزیشن پر قبضہ مضبوط کر لیا۔ یہ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے مشترکہ طور پر چوتھی بڑی فتح بھی ہے۔
Amit Shah Address: کانگریس اور ادھو ٹھاکرے سیاست میں برقرار رہنے کے لیے دراندازوں پر انحصار کر رہے ہیں: وزیر داخلہ امت شاہ
کولہاپور میں ہفتہ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ نے مہاراشٹر حکومت کی کارویر نواسنی ماتا امبا بائی مندر کی تزئین و آرائش اور ایک عظیم راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔
Aamir Khan’s Third Marriage: گرینڈ ویڈنگ نہیں، بلکہ سادگی سے تیسری شادی کریں گے عامر خان، گوری اسپرٹ بنیں گی دلہن، تاریخ بھی طے
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی ذاتی زندگی کو لے کر ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عامر خان اپنی دوست گوری اسپرٹ کے ساتھ تیسری شادی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، تاہم یہ شادی کسی شاندار یا گرینڈ تقریب کے بجائے سادہ اور نجی انداز میں انجام دی جائے گی۔
Yashwadi Hanuman Temple Roof Collapse: پربھنی کے ہنومان مندر میں سبھا منڈپ کی گر گئی چھت ، 10 افراد زخمی، 40 سے زائدشردھالوؤں کے دبے ہونے کا خدشہ
مہاراشٹر کے ضلع پربھنی کے یشواڑی گاؤں میں واقع ہنومان مندر میں ہفتے کے روز ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ مندر میں درشن کے لیے جمع ہونے والے عقیدت مندوں کے ہجوم کے دوران سبھا منڈپ کے ستون اور چھت کا ایک بڑا حصہ اچانک منہدم ہو گیا۔
Tulsi Gabbad Resigns Explosive Revelation: تلسی گبارڈ کا دھماکہ خیز انکشاف! کورونا کے پیچھے چین نہیں، بلکہ امریکہ کی ہی تھی فنڈنگ ،ڈاکٹر فاؤچی کی کھول دیں فائلیں
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں نیشنل انٹیلی جنس چیف رہنے والی تلسی گبارڈ نے اپنے عہدے سے استعفے کے آخری دن ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے خفیہ دستاویزات جاری کرتے ہوئے جو بائیڈن کے مشیر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے چین کی ووہان لیب کو فنڈنگ فراہم کی اور کورونا وائرس کی حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی۔





