ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ اوپنر جارجیا وول اور بیتھ مونی نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ جارجیا وول 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ اپنے کیریئر کا 50واں ٹی20 ورلڈ کپ میچ کھیلنے والی ایلس پیری صرف ایک رن بنا سکیں۔
بیتھ مونی اور ایشلے گارڈنر کی دھواں دار بیٹنگ
51 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بیتھ مونی اور ایشلے گارڈنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے تیسرے وکٹ کے لیے 101 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ مونی نے 42 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، تاہم وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئیں۔ دوسری جانب ایشلے گارڈنر نے 32 گیندوں پر 58 رنز اسکور کیے، جس میں 9 چوکے شامل تھے۔ جارجیا ویئرہیم نے بھی صرف 18 گیندوں پر 41 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو 219 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
نیدرلینڈز کی مزاحمت ناکافی، آسٹریلیا کی مسلسل تیسری فتح
220 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر صرف 121 رنز بنا سکی۔ ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور 17 رنز کے مجموعے پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئیں۔ فیبی مولکن بوئر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئیں جبکہ ہیدر سیجرز صرف 9 رنز بنا سکیں۔ س کے بعد کپتان بابیٹ ڈی لیڈے اور اسٹیری کالِس نے تیسری وکٹ کے لیے 96 رنز کی شراکت قائم کر کے کچھ مزاحمت دکھائی، لیکن ٹیم کو بڑی شکست سے نہ بچا سکیں۔ کالِس نے 44 رنز بنائے جبکہ بابیٹ ڈی لیڈے 56 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اینابیل سدرلینڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس کامیابی کے بعد آسٹریلیا گروپ اے میں +4.391 کے بہترین نیٹ رن ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ مسلسل تین شکستوں کے بعد نیدرلینڈز کی ٹیم -3.384 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ گروپ میں آخری مقام پر موجود ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

