Bharat Express DD Free Dish

Abdul Awwal




Bharat Express News Network


کلاسز آن لائن ہوں گی، پانی بھرنے سے طویل ٹریفک جام، گروگرام میں 25 اگست کو کارپوریٹ دفاتر کے لیے گھر سے کام کرنے کا مشورہ، شدید بارش اور خراب موسم کا اثر دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی پڑا۔

2019 سے زیر تعمیر عمارت آج تک مکمل نہ ہوسکی، 100 سے زائد طلبہ کو پڑھائی کے لیے جگہ کی کمی کا سامنا، ایک ہی کمرے میں دو سے تین جماعتیں چلانے کی نوبت، دیہاتیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے، تاکہ طلبہ کو مناسب تعلیمی سہولیات حاصل ہوسکیں۔

ملائیشیا میں چھپے تین مبینہ گینگسٹروں کو گرفتار کرکے بھارت واپس لایا گیا ہے۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی تینوں کو گرفتار کیا گیا، جس کے بعد مزید تفتیش کے لیے انہیں پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اور بچاؤ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش شروع کردی گئی۔ حکام کے مطابق حادثے میں کئی مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ امدادی کارکن ملبہ ہٹا کر زندہ افراد کو تلاش کرنے اور انہیں محفوظ مقام تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پروگرام کا بنیادی مقصد ابھرتے ہوئے نوجوانوں سے وزیر اعظم کی براہ راست بات چیت کرانا ہے، ساتھ ہی 2036 اولمپکس کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت اور ان کی تیاری کے سلسلے میں ایک جامع روڈمیپ تیار کرنا بھی ہے۔

دونوں کو آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا، جو کسی کھلاڑی، معاون عملے کے رکن، امپائر، میچ ریفری یا کسی دوسرے شخص کے ساتھ، بین الاقوامی میچ کے دوران، نامناسب جسمانی رابطے سے متعلق ہے۔

چینی کی بڑھتی قیمتیں ریاست میں ایک بڑے سیاسی مسئلے کے طور پر ابھر رہی ہیں۔ اپوزیشن اسے بی جے پی کے خلاف اہم ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ این ڈی اے کے لیے یہ مسئلہ مشکل کھڑی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمدری، اطمینان، محنت اور پختہ عزم کو زندگی میں کامیابی کی بنیاد قرار دیا، وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیا جانے والا یہ پہلا سبھاشیت نہیں ہے۔ وہ مسلسل ہندوستانی فلسفے اور علمی روایت کے ان قیمتی پیغامات کو عوام کے سامنے پیش کرتے رہے ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم کی پہلی ترجیح اتحاد، سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق نہ ہوا تو200 سے250 اسمبلی نشستوں پر الیکشن لڑنے کی تیاری، پارٹی نے فی الحال پریاگ راج، بہرائچ، سہارنپور، مرادآباد، رام پور اور امروہہ کی کئی اسمبلی نشستوں پر اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔

ماں سے شکایت کے بعد معاملہ سامنے آیا، پولیس نے نابالغ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بچی کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی امید میں اسکول میں داخل کرایا تھا، لیکن اس واقعے نے انہیں شدید صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔