Bharat Express DD Free Dish

Abdul Awwal




Bharat Express News Network


مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے دراندازی کے مسئلے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ریاستوں سے غیر قانونی دراندازوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدی سلامتی اور داخلی امن کے ساتھ کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیرالہ کے عوام اور ملک کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اونم کے مقدس اور مبارک موقع پر کیرالہ کے تمام بھائی بہنوں کو دلی مبارکباد۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ خوشی اور جوش و خروش کا یہ موقع سبھی کی زندگی میں بے پناہ امن، خوشحالی اور ترقی سے بھرا نیا سال لے کر آئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اونم ایک انتہائی رنگا رنگ اور جوش و خروش سے بھرپور تہوار ہے، جسے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ یہ تہوار لوگوں کے درمیان خوشی، اتحاد اور خوشحالی کے جذبے کو مزید مضبوط کرے۔

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر دارالسلام میں ’جلسہ رحمت للعالمین‘ سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (RSS) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) پر بھی شدید حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان لوگوں نے تاریخی طور پر آئین کے بجائے ’منوسمرتی‘ کو ترجیح دی ہے۔

جموں و کشمیر کے ادھم پور، کولگام، اننت ناگ، جموں، مظفرآباد، رام بن، کشتواڑ، بارہمولہ اور راجوری میں بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں اور سیاحوں کو خراب موسم کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے عوام کو ’’عید مبارک‘‘ کہا۔ پی ایم مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’میلادالنبیؐ کی مبارکباد۔ مجھے امید ہے کہ یہ موقع ہمارے آس پاس اتحاد اور خوشیاں بڑھائے گا۔ رحم دلی اور معاشرے کے تئیں تعاون کا جذبہ ہمیشہ ہماری رہنمائی کرے۔‘‘

کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے تحت ملک بھر میں طلبہ سے مکالمہ کر رہے ہیں، پونے میں پروگرام کے بعد اب ناگپور میں تیاری، بی جے پی اور آر ایس ایس پر سیاسی حملے کی حکمت عملی بھی شامل

مرکزی وزیرنتن گڈکری نے ناگپور میں ایک پروگرام کے دوران کام کی تھکن کا ذکر کرتے ہوئے کہا، گزشتہ 30 سال سے مسلسل عوامی زندگی میں کام کر رہا ہوں، اب نئی نسل کو ذمہ داری سنبھالنی چاہیے

بیریکیڈنگ توڑی، پولیس سے جھڑپ،70ویں BPSC امتحان منسوخ کرنے سمیت کئی مطالبات پر طلبہ کا احتجاج، پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لیا، مظاہرین کا الزام ہے کہ امتحان میں مبینہ طور پر پیپر لیک اور دیگر بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

گوتم اڈانی نے کہا کہ یہ سہولت طلبہ کی ایک چھوٹی سی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش ہے، لیکن اس کے ذریعے ان کے لیے علم حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے امکانات وسیع ہوں گے۔ انہوں نے اس اقدام کو ہندوستان کے روایتی علمی نظام کو ڈیجیٹل دور سے جوڑنے کی ایک کوشش قرار دیا۔