Abdul Awwal
Bharat Express News Network
Babar Azam ready to play:’میں90فیصد فٹ،لارڈز ٹیسٹ میں کپتانی کے لیے تیار ہوں‘:بابر اعظم
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ جمعرات سے لارڈز میں شروع ہوگا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے، تاہم دوسرے ٹیسٹ میں ان کی واپسی کے امکانات روشن ہیں۔
Risk of flooding again in Nepal:نیپال میں دوبارہ’سیلاب‘کا خدشہ،سائنسدانوں نے جاری کیا انتباہ،جانیں کیوں بڑھا خطرہ
ماہرین اس وقت سیلاب کے مختلف ممکنہ اسباب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایک امکان برفانی تودے کا ہے، جبکہ دوسرا خدشہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث عارضی باندھ بننے کا ہے۔ آئی سی آئی ایم او ڈی کے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ماہر شاشوت سانیال نے کہا کہ لینڈے کھولا میں 14 ماہ کے اندر دو مرتبہ سیلاب آیا ہے۔ ان کے مطابق اس بار ممکنہ طور پر برفانی تودے نے دریا کا بہاؤ روکا اور اس کے بعد پانی اچانک تیزی سے نیچے آیا، تاہم اس کی حتمی تصدیق ابھی باقی ہے۔
West Bengal SIR:مغربی بنگالSIR،کیا بنگال میں ہوسکتا ہے دوبارہ الیکشن؟SIRمیں کاٹے گئے90فیصد نام درست،31سیٹوں پربراہِ راست اثر
بنگال میں SIR کے38لاکھ معاملات ہیں۔ ان میں سے83 ہزار معاملات میں فیصلہ آ چکا ہے۔90 فیصد کیسز میں نام کاٹنے کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ یعنی 90 فیصد نام درست ہیں۔ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا بنگال میں دوبارہ الیکشن ہوں گے؟
105Indian tourists missing in Nepal floods:نیپال میں سیلاب کے باعث105بھارتی سیاح لاپتہ،31مانسرووریاتراپرجارہے تھے
نیپال میں اچانک آنے والے سیلاب سے 105 بھارتی سیاح لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ان میں 31 یاتری بھی شامل تھے، جو مانسروور کی یاترا پر جا رہے تھے۔ یہ معلومات نیپال ٹورازم بورڈ نے دی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ ان لاپتہ بھارتیوں کے بارے میں معلومات جمع کر رہا ہے۔
Bharat Express CMD Upendrra Rai:بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے شیواجی مہاراج کی وراثت کا جشن منانے والے’جانتا راجا‘پروگرام میں کریں گےشرکت
بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے ’جانتا راجا‘ پروگرام میں شرکت کریں گے، جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی دیرپا وراثت اور نظریات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
PM Modi Dialogue:اولمپکس2036کا میگا پلان،وزیراعظم نریندرمودی نوجوانوں سے کریں گے براہِ راست مکالمہ،کھیلوں کی دنیا میں ہوگا بڑابدلاؤ؟
27 اگست کے اس ’یوا سنواد‘ میں کھیلوں سے متعلق پانچ بڑے ستونوں پر غور کیا جائے گا۔ ان میں سب سے اہم 2036 کے مجوزہ احمد آباد اولمپکس کے لیے سائنسی بنیادوں پر ٹیلنٹ کی شناخت ہے۔ وزیر اعظم مودی کے وژن کے تحت کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل کو زیادہ شفاف بنانے، انہیں عالمی معیار کی اسپورٹس سائنس کی سہولت فراہم کرنے اور غیر ملکی کوچنگ کے مواقع دینے پر زور دیا جائے گا۔
Zahran Mamdani opposes Mohan Bhagwat’s rally:زہران ممدانی نے کی آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی ریلی کی مخالفت
نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے 29 اگست کو ہونے والے پروگرام کی مخالفت کی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے شہر کی انتظامیہ کے پاس کسی نجی پروگرام کو منسوخ کرنے کا قانونی اختیار نہ ہو۔
Floods in Nepal:تبت سے آنے والے تباہ کن سیلاب نے نیپال میں مچائی تباہی،کئی علاقے بہہ گئے،سینکڑوں گاڑیاں اورپولیس چوکیاں تباہ
نیپال میں سیلاب سے ہوئی تباہی کے درمیان وزیراعظم بالیندر شاہ نے قومی آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر اسیم شاہ کے مطابق، وزیر اعظم خود متاثرہ علاقوں کے چیف ڈسٹرکٹ افسران سے رابطے میں ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھ رہے ہیں۔
PM Modi shared a special Sanskrit Shloka:علم وباہمی احترام کا درس دینے والا خاص شلوک پی ایم مودی نے کیا شیئر،جانیے اس کا مطلب
وزیراعظم مودی کی جانب سے شیئر کیے گئے اس سُبھاشِتَم کا بنیادی پیغام یہی ہے کہ علم کے ساتھ عاجزی، رشتوں میں احترام اور تعلقات میں بے غرضی انسان کو حقیقی خوشی کی طرف لے جاتی ہے۔ یہ شلوک ہمیں سکھاتا ہے کہ دوسروں کو سننا اور ان کا احترام کرنا کمزوری نہیں بلکہ ایک بہتر اور خوشحال زندگی کی علامت ہے۔
Terrible fire in Islamabad hospital:اسلام آباد کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی،15 نومولود بچوں کی موت،اے سی کا کمپریسر پھٹنے سے پیش آیا حادثہ
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے گائنی وارڈ میں لگی آگ، نرسری میں موجود 16 نومولود بچوں میں سے صرف ایک کو بچایا جا سکا، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات کے احکامات بھی جاری کیے۔





