Rahmatullah
Bharat Express News Network
PDP chief Mehbooba Mufti on Election Results: چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر محبوبہ مفتی کا بڑا بیان
چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ابتدائی نتائج سامنے آچکے ہیں اور اب تک رجحانوں میں تین ریاستوں کے اندر بی جے پی کی بھاری جیت ہورہی ہے،جبکہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی نظرآرہی ہے ۔ تمام ایگزٹ پول کو غلط ثابت کرتے ہوئے مدھیہ پردیش ،راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوتی نظر آرہی ہے ۔
Next CM of Rajasthan راجستھان کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ کیا اوم برلا کو بی جے پی بناسکتی ہے سی ایم؟
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہاں سے بی جے پی جیت جاتی ہے تو راجستھان میں وزیر اعلیٰ کا چہرہ کون ہوگا؟ وزیر اعلیٰ کے چہرے کے حوالے سے وسندھرا راجے، ارجن رام میگھوال، گجیندر سنگھ شیخاوت، راجندر راٹھور سے لے کر دیا کماری تک کے ناموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اب اس دوڑ میں دہلی کے اوم برلا کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔
Israel seeks elimination of Palestinian people: اسرائیل’’فلسطینی عوام کا خاتمہ‘‘ چاہتا ہے،بھوکے پیاسے فلسطینیوں کو بے دریغ موت کے گھاٹ اتار رہا ہے
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیل کے اندھادھند حملے پر بڑا بیان دیا ہے۔دبئی میں اقوام متحدہ کے کوپ28موسمیاتی مذاکرات کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ اسرائیل کو ایک دہائی کی جنگ چھیڑنے کا خطرہ ہے۔
No negotiations now on truce:Hamas جب تک اسرائیل حملے بند نہیں کرے گا تب تک یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات چیت نہیں ہوگی:حماس
اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اسرائیل اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کرلے گا تب تک جنگ ختم نہیں کی جائے گی ۔اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق ان کا مقصد حماس کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے تاکہ اسرائیل پر حماس کے دوبارہ حملے کے خطرے کا کوئی خدشہ ہی باقی نہ رہے ۔
Supreme Court on Punjab Governments petition: بی ایس ایف کے دائرہ اختیار میں اضافے کے خلاف دائر پنجاب حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت
ساتھ ہی مرکز نے اس عرضی کی مخالفت کی ہے۔ ایس جی تشار مہتا نے کہاکہ تمام سرحدی ریاستوں میں بی ایس ایف کا دائرہ اختیار ہے۔ 1969 سے گجرات کے پاس 80 کلومیٹر تھا، اب وہی 50 کلومیٹرہے۔ کچھ جرائم، پاسپورٹ وغیرہ پر بی ایس ایف کا دائرہ اختیار ہو گا۔
The GDP growth numbers for Q2: رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ہندوستانی جی ڈی پی کی شرح میں زبردست اضافہ
شعبوں کی بات کریں تو زراعت، لائیو سٹاک، جنگلات اور ماہی گیری کی صنعت میں دوسری سہ ماہی میں 1.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ ترقی 2.5 فیصد تھی۔ کان کنی اور کھدائی میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 0.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔
Tejas Aircraft: ہندوستانی فضائیہ کی طاقت میں ہوگا مزید اضافہ، حکومت نے 97 تیجس فائٹر جیٹ اور 150 پرچنڈ ہیلی کاپٹر خریدنے کی منظوری دی
ہندوستانی فضائیہ پہلے ہی تیجس ایم کے ون جیٹ کے دو اسکواڈرن چلا رہی ہے۔ یہ 20 اسکواڈرن پر مشتمل ہے جن میں سے ہر ایک کی ابتدائی اور آخری آپریشنل کلیئرنس مختلف قسمیں ہیں۔ اس سے قبل، 83 ایل سی اے ایم کے 1 اےویریئنٹس کے لیے 6 بلین امریکی ڈالر کا آرڈر وزارت دفاع کی طرف سے فروری 2021 میں ایچ اے ایل کو دیا گیا تھا۔
More than 3,300 arrested in West Bank since October 7: ایک فلسطینی کو رہا کرنے کے ساتھ ہی 20 فلسطینیوں کو گرفتار کرلے رہا ہے اسرائیل
اگر سات اکتوبر 2023 کے حماس حملے سے لیکر آج تک کے اعداد وشمار کو شامل کریں تو معلوم ہوگا کہ اسرائیل نے ان دنوں میں 3325 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پی پی ایس نے یہ تفصیلات اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی ہےاور کہا ہے کہ اسرائیل جتنے فلسطینیوں کو رہا کررہا ہے اس سے کہیں زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کررہا ہے۔
Manipur Violence Case: منی پور فساد میں ہلاک ہونے والے175 افراد کی لاشیں ابھی تک مردہ خانوں میں موجود، سپریم کورٹ نے حیرانی کا کیا اظہار،سخت ہدایات جاری
واضح رہے کہ سپریم کورٹ منی پور میں جاری تشدد کے پھیلنے سے متعلق عرضیوں کے ایک بیچ کی سماعت کر رہی تھی۔اس سے قبل عدالت نے تشدد کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ریٹائرڈ) گیتا متل کی سربراہی میں ایک آل ویمن عدالتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
Catwalk In Burqa: برقعے میں مسلم لڑکیوں کے کیٹ واک کرنے پر ہنگامہ شروع،کاروائی کا مطالبہ تیز
دیوبند، سہارنپور سے آئی ہوئی ایک طالبہ علینہ نے کہا کہ ہم نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ برقعے کو بھی فیشن میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ صرف نئے فیشن کے کپڑے پہنیں۔ پہلے چھوٹے کپڑے بنائے جا رہے تھے لیکن ہم نے برقعے کو فیشن میں شامل کر کے تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔