Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


سعودی عرب نے 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی لگانے کے اپنے ارادے کا اعلان کردیا ہے۔سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کی قیادت میں، 2034 کے لیے بولی کا مقصد عالمی سطح کا ٹورنامنٹ پیش کرنا ہے اور یہ سعودی عرب کی جاری سماجی اور اقتصادی تبدیلی اور فٹ بال کے لیے مملکت کے گہرے جذبے سے متاثر ہوگا

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈوین کونوے اور راچن رویندرا کی شاندار سنچری اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف ملا تھا۔ نیوزی لینڈ نے صرف 36.2 اوورز میں 1 وکٹ پر 283 رنز بنا کر میچ جیت لیاہے۔

دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں شامل کرکٹ کا عالمی میلہ ہندوستان میں سج گیا ہے جہاں دُنیا کی 10 بہترین ٹیمیں ایک ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مدمقابل ہیں۔میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں اور مقابلہ کافی دلچسپ تھا ۔

گجرات کے نوساری علاقے کو موجودہ حکومت نہیں دیکھ پائی ہے یا پھر نہیں دیکھ پارہی ہے۔ چونکہ اگر اس علاقے پرحکومت کی نظرپڑتی تو یقیناً سرکار اس علاقے میں مناسب سڑکیں تعمیر کرواتی  اور آج سڑکیں نہ  ہونے کے باعث ایمبولینس بروقت نہ پہنچنے پر کسی نوجوان  کی موت نہیں ہوتی۔

ہندوستان  میں نفرت  کی دیوار اس قدر اونچی ہوتی چلی جارہی ہے کہ اگر کوئی محبت اور بھائی چارے کی بات کرتا ہے تو اس پر حملہ کردیاجاتا ہے۔ احمد آباد کے ایک پرائیویٹ اسکول میں بچوں کو تمام مذاہب کی برابری کا درس دینے والے ٹیچر کو اسی بنیاد پر شرپسندوں نے پیٹ دیا ہے۔

ویویک اگنی ہوتری پی ایم مودی سے اپنی فلم کی تعریف سن کر بہت خوش ہیں۔ ہدایت کار نے  ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ڈائریکٹر نے لکھا، 'وزیراعظم نریندر مودی سے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ انہوں نے ہندوستانی سائنسدانوں، خاص طور پر خواتین سائنسدانوں کے تعاون کو سراہا، جنہوں نے ان کی قیادت میں دیسی ویکسین تیار کیں۔

کفیل خان نے اپنے خط میں لکھا کہ فلم جوان کی کہانی انہیں ان کی حقیقی زندگی میں ہونے والے حادثات کی یاد دلاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم جوان محض ایک فنٹاسی ہے، لیکن انہیں یہ گورکھپور واقعے سے کافی ملتی جلتی نظر آتی ہے۔ اگرچہ فلم میں اصل مجرم آخر کار پکڑا جاتا ہے لیکن اس کی حقیقی زندگی کی کہانی میں مجرم اب بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بدھ کے روز کہا کہ سکم میں سیلاب کی ممکنہ وجہ زیادہ بارش اور شمالی سکم کی جنوبی لوناک جھیل میں گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) واقعہ ہو سکتا ہے۔ وہیں دوسری طرف وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش اب دریائے تیستا کے نیچے والے علاقوں میں مرکوز ہے۔

یہاں ویاپم گھوٹالہ ہوا ہے۔ کیا کبھی اس کی تحقیقات ہوئی؟ اگر آپ بی جے پی کے خلاف لکھتے ہیں تو ای ڈی فوراً آپ تک پہنچ جائے گی۔ آپ کو پوچھنا چاہئے کہ ای ڈی ابھی تک یہاں کیوں نہیں آئی؟ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مہاکال کوریڈور کے ماں نرمدا اور سپتاریشس کی مورتیوں میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بھگوان کے ساتھ بھی کوئی کرپشن کرتا ہے؟

سنجے سنگھ کی گرفتاری پر این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی کی کارروائی سے انڈیا اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔ ساتھ ہی شرد پوار نے دہلی کی لوک سبھا سیٹوں کے حوالے سے بھی اپنی رائے ظاہر کی۔ پوار نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے حال ہی میں ان سے کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی قومی راجدھانی میں سات میں سے تین سیٹیں کانگریس کو دینے کے لیے تیار ہے۔