Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


آپ کو بتادیں کہ 2012 میں حد بندی سے پہلے یہاں مورنا اسمبلی ہوا کرتی تھی، لیکن حد بندی کے بعد جب مورنا اسمبلی کو ختم کر دیا گیا، میرا پور کو نئی اسمبلی بنا دیا گیا۔ معلومات کے مطابق اس سیٹ پر 1985 سے اب تک جتنے بھی انتخابات ہوئے ہیں ان میں یہاں کے لوگوں کو ایک بھی مقامی ایم ایل اے نہیں ملا ہے۔

عمر عبداللہ نے پی ڈی پی کے رہنما وحید پرا کی جانب سے آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے پیش کی گئی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی عوام 5 اگست 2019 کے فیصلے کو منظور نہیں کرتی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر لوگوں نے اس فیصلے کی حمایت کی ہوتی تو آج حالات مختلف ہوتے۔

بشری بی بی نے جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ حلف دیں کہ آپ انصاف کریں گے، میں حلف دیتی ہوں ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، دیکھیں کیسا انصاف ہے، جرم کے الزام میں ہم رائٹ سائیڈ پر کھڑے ہیں اور پراسیکیوشن لیفٹ سائیڈ پر، پورے پاکستان میں ناانصافی ہو رہی ہے۔

اتر پردیش کی 10 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو نےتھے، لیکن ایودھیا کی ملکی پور سیٹ پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اس وقت الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔ حالانکہ وہ کیس عدالت سے واپس لے لیا گیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اس ساہتیہ اتسو کا تیسرا ایڈیشن ایک شاندار کامیابی تھا، چونکہ یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلباء نے اس کی جم کرتعریف کی۔ تقریب میں مقررین نے یونیورسٹی کے طلباء کی مثبت تحریکوں کی حمایت کا اظہاربھی کیا۔

الیکشن کمیشن نے ایم وی اے کے اعتراضات اور درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے مہاراشٹر کی ڈی جی پی رشمی شکلا کو ہٹادیا ہے اور ان کا تبادلہ کردیا ہے۔ آئندہ دو تین دنوں میں نئے ڈی جی پی کے نام کا اعلان ہوجائے گا، تب تک لاء اینڈ آرڈر کی قیادت سینئر آئی پی ایس افسران کریں گے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مرکزی حکومت کے مجوزہ وقف ترمیمی بل پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے ہندو مذہبی اداروں کے زیر کنٹرول زمین کا ڈیٹا بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وقف بورڈ کے بارے میں یہ افواہ پھیلانے والے بی جے پی اور سنگھ کو تھوڑا پڑھنا چاہئے۔

کھرگے نے کانگریس کے تمام کارکنوں اور ریاستی اکائیوں کو متنبہ کیا کہ وہ بجٹ کے مطابق وعدے کریں بصورت دیگر یہ نقصان مستقبل پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مالی ذمہ داری کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتیں اپنے وعدوں کو پورا کرنے سے قاصر ہیں تو یہ بدنامی کا باعث بنے گی۔

محکمہ امور  نوجوانوں کی طرف سے ، صحت ، انسانی حقوق کا فروغ، فعال شہریت، کمیونٹی سروس وغیرہ سمیت  مختلف  ترقیاتی اور  سماجی خدمت کے شعبوں میں بہترین کام  کرنے کے لئے نوجوانوں  (15 سے 29 سال کی عمر کے درمیان) اور تنظیموں کو نیشنل یوتھ ایوارڈز (این وائی اے) سے نوازا جاتا ہے۔

اس اسکیم کو مرکزی سطح پر ایک بااختیار کمیٹی کے ذریعے چلایا جائے گا جس میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود، دیہی ترقی کے محکمے، کھادوں کا محکمہ، شہری ہوا بازی کی وزارت اور خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کے سکریٹریز شامل ہوں گے۔