علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ساہتیہ اتسو 2024 کا تیسرا ایڈیشن یکم، 2 اور 3 نومبر 2024 کو سٹریچی ہال، اے ایم یو علی گڑھ میں منعقد ہوا۔ ایس ایس ایف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طرف سے منعقدہ اس ادبی تقریب میں ’بولیوں کا جشن‘ اور ’جامعیت کی توثیق‘ کے تھیم پر قریب 30 سے زائد علمی مسابقوں میں یونیورسٹی کے 1500 سے زیادہ طلباء نے شرکت کرکے اس تقریب کو تاریخی بنا دیا۔تقریب میں کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

ساہتیہ اتسو کے اس ایڈیشن کا افتتاح ڈاکٹر محمد کافی، اسسٹنٹ پروفیسر، محکمہ پولی ٹیکنک، اے ایم یو نے کیا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر سی پی صادق نورانی، ڈائریکٹر، جامعہ مرکز دہلی نے شرکت کی جبکہ مہمان اعزازی کے بطور بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹرڈاکٹر خالد رضا خان تقریب میں شامل ہوئے۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر زبیر امجدی، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ فارن لنگویجز،اے ایم یو نے کی ۔ اپنے صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر زبیر امجدی نے ‘انڈورسنگ انکلوسیویٹی’ یعنی جامعیت کی توثیق کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اس ساہتیہ اتسو کا تیسرا ایڈیشن ایک شاندار کامیابی تھا، چونکہ یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلباء نے اس کی جم کرتعریف کی۔ تقریب میں مقررین نے یونیورسٹی کے طلباء کی مثبت تحریکوں کی حمایت کا اظہاربھی کیا۔ ہال کے لحاظ سے پہلی پوزیشن سرسید ہال (نارتھ) کی ٹیم نے حاصل کی، اس کے بعد سرسید ہال (جنوب) اور آفتاب ہال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


