Rahmatullah
Bharat Express News Network
A plane landed in the ocean off: سمندر میں طیارہ کے اچانک گرنے کا عجیب وغریب واقعہ آیا پیش
عینی شاہدین نے بتایا کہ سنگل انجن والا پائپرپی اے -18طیارہ دوپہر کے قریب ہیمپٹن بیچ پر ساحل کے قریب سمندر میں گرگیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز میں پائلٹ واحد شخص تھا۔ہیمپٹن پولیس چیف الیکس رینو نے بتایا کہ پائلٹ کو لائف گارڈز نے بچا لیا، اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔
Denmark to seek legal means to prevent Quran burnings: قرآن مقدس کے ساتھ بدسلوکی کی اجازت دینے والے ڈنمارک اور سویڈن کو آیا ہوش، مسلم ممالک کا دباو کرگیا کام
عالمی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ بیان دراصل اس خوف کا نتیجہ ہے جس میں بیشتر مسلم اور عرب ممالک نے ڈنمارک سے ناراضگی کا اظہار کرنے کے ساتھ ہی آگے کے اقدامات پر غور کررہے ہیں ۔جس کا نقصان سیدھے طور پر سویڈن اور ڈنمارک جیسے چھوٹے ممالک کو اٹھانا پڑسکتا ہے۔
Shah Rukh Khan thanked Wasim Barelvi: بالی وڈ کے کنگ خان نے مشہور شاعر وسیم بریلوی کو کیوں کہا شکریہ، جانئے وجہ
شاہ رخ خان نے اپنی فلم میں اس شعر کے دوسرے مصرعے میں ترمیم کی ہے اور اس کو نہ صرف اپنے گانے کے آغاز میں استعمال کیا ہے ،بلکہ زبردست انداز میں اس کو ڈائیلاگ بھی بناکر پیش کیا ہے۔ اب شاہ رخ خان نے اس شعر کو استعمال کرنے کی اجازت دینے کیلئے پروفیسر وسیم بریلوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Saudi Arabia to host Ukraine peace talks: یوکرین میں امن کی بحالی کیلئے ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا سعودی عرب،تیاریاں تیز
جدہ سربراہی اجلاس کے لیے 30 مدعو ممالک میں چلی، مصر، یورپی یونین، انڈونیشیا، میکسیکو، پولینڈ، برطانیہ، امریکہ اور زیمبیا شامل ہیں۔البتہ روس کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ ایک نامعلوم اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے، ایجنسی نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ سطحی اہلکار کی بھی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے۔
CJI remarks on violence against women: ملک بھر میں خواتین کے خلاف جرائم ہورہے ہیں اور یہی ہماری سماجی حقیقت ہے: چیف جسٹس آف انڈیا
منی پور میں دو خواتین کو برہنہ پریڈ کرانے سے متعلق وائرل ویڈیو کے معاملے آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے ایک ایسا بیان دیا جو اپنے آپ میں حیران کردینے والا ہے ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اس بات اعتراف کیا ہے کہ آج ملک کے اندر خواتین کے خلاف جرائم بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔
MP ST Hasan on Yogi Adityanath: گیان واپی مسجد معاملہ: سی ایم یوگی کو ایس ٹی حسن کا جواب، ٹھہرے ہوئے پانی میں لاٹھی ماریں گے تو ہلچل پیدا ہوگی
ایس پی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ وہاں نماز پچھلے 300 سالوں سے پڑھی جا رہی ہے۔ جس زمانے میں یہ سب کچھ ہوا اس وقت ملک پر مغل حکمرانوں کی حکومت تھی۔ ہم اپنے بھائیوں کے درمیان اس طرح دراڑ کیوں ڈال رہے ہیں؟ اس سے عوام کا نقصان ہوگا، ووٹ کی سیاست کرنے والوں کو ہی فائدہ ہوگا۔
CM Yogi Aditynath On Gyanvapi Survey: گیان واپی کو مسجد کہیں گے تو جھگڑا ہوگا، مسلم کمیونیٹی کو کہنا چاہیے کہ یہ ان سے تاریخی غلطی ہوئی ہے: سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ
گیانواپی کے اے ایس آئی سروے کو لے کر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اگر گیانواپی کو مسجد کہا جائے گا تو اس پر تنازعہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مسلم فریق سے تاریخی غلطی ہوئی ہے، میرے خیال میں یہ تجویز مسلم کمیونٹی کی طرف سے آنی چاہیے۔
Sharad Pawar to attend event to honour PM Modi: اپوزیشن اتحاد کے خلاف جاکر پی ایم مودی کے ساتھ اسٹیج شیئر کریں گے شرد پوار،انڈیا الائنس میں تشویش کی لہر
وزیر اعظم نریندر مودی کو تلک میموریل ٹرسٹ کی جانب سے لوک مانیہ تلک نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ پروگرام یکم اگست کو صبح 11 بجے ایس پی کالج گراؤنڈ میں منعقد کیا جانا ہے۔ اس کی تصدیق ٹرسٹ سے وابستہ روہت تلک نے کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شرد پوار نے اس تقریب میں شرکت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔
UCC may wait for 2024 polls, issue to be kept politically alive: یکساں سول کوڈ کو فی الحال موضوع بحث بنائے رکھنا چاہتی ہے بی جےپی،ریاستوں میں نافذ کرانے کو ترجیح
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آرٹیکل 370 یا تین طلاق نہیں ہے، جہاں بلوں میں جلدی کی جا سکتی ہے۔یکساں سول کوڈ ذاتوں اور برادریوں کے سماج کے مختلف طبقات سے متعلق ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔ اس کے لیے وسیع تر مشاورت اور بہت گہری تحقیق کی ضرورت ہوگی۔
Sidhu Moosewala Murder case: سدھو موسے والا قتل کیس کے ماسٹرمائند کو بھارت لانے کی تیاری، سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک ٹیم پہنچی آذربائیجان
سچن بشنوئی کو سدھو موسے والا قتل کیس کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ اس کی گرفتاری اور حوالگی سے قتل کیس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔ چند روز قبل سچن بشنوئی کو آذربائیجان میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اب بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی روانگی سے اسے واپس بھارت لانے کا عمل تیز ہونے کی امید ہے۔