Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


مونو مانیسر نے کہا کہ میرے سوشل میڈیا پوسٹ  سے کچھ نہیں ہوا۔ ہم نے پہل نہیں کی، ان کی طرف سے کی گئی ہے۔ مومن خان کے حامیوں نے توڑ پھوڑ کی۔ ایم ایل اے مومن خان اس کے ذمہ دار ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ نوجوان یوٹیوبرز بھی ہیں جو کئی دنوں سے لوگوں کو اکسا رہے تھے۔

چیتن سنگھ کو منگل (یکم اگست) کو 7 اگست تک گورنمنٹ ریلوے پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم کانسٹیبل کی تحویل کے لیے پولیس نے عدالت کو بتایا کہ وہ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا۔اب سات  اگست تک اس سے پوچھتاچھ کی جائے گی اوریہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ آخر اس نے ان لوگوں کو گولی کیوں ماری۔ فی الحال یہ واضح ہوگیا ہے کہ وہ ذہنی طور پر بیمار نہیں تھا۔

وزیر خزانہ  نرملا سیتارمن نے کہا کہ 28 فیصد جی ایس ٹی وصول کرنے کا فیصلہ انٹری لیول پر لیا جائے گا نہ کہ جیتی جانے والی رقم پر۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ کونسل فیس ویلیو پر جی ایس ٹی وصول کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

نقوی نے کہا کہ ہندوستان میں پیدا ہونے والا مسلمان اس غلطی کا قصوروار نہیں ہے، لیکن غیر ملکی حملہ آور، جنہوں نے یہاں آکر مذہبی مقامات پر حملہ کیا اور لوٹ مار کی، اس کے ذمہ دار ہیں، جس کی وجہ سے ہندوستانی عوام کے دلوں میں ظلم و ستم کے جو  زخم ہیں ان پر مل کر مرہم لگانا چاہیے۔

منگل کو دہلی سروس بل کے دوران جس طرح کا ہنگامہ ہوا، ایک بات بھی سننے کی اجازت نہیں دی گئی، ایسے ایوان نہیں چل سکتا۔ اوم برلاآج  لوک سبھا نہیں گئے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک اندر نہیں جاؤں گا جب تک آپ ایوان کو ٹھیک سے نہیں چلنے دیں گے۔

جج نے سماعت کے دوران کہا کہ وی ایچ پی کے پروگراموں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ریاستوں سے صرف اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ ان میں اشتعال انگیز تقریریں نہ ہوں۔ ان پروگراموں کی وجہ سے تشدد نہ پھیلے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو پولیس کو اس پر ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قرآن پاک کے نسخے کو جلانے کے متعدد واقعات  پیش آنے  کے بعد سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن  کا بیان سامنے آیا ،اور یہ بیان بھی مسلم ممالک کے احتجاج اور دھکمی کے بعد آیا جس میں انہوں نے قرآن جلانے والوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ جو لوگ اسلام کی مقدس کتاب کی توہین کرتے ہیں وہ سویڈن کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک کے 223 ایم ایل ایز کے کل اثاثہ جات 14,359 کروڑ روپے ہیں، مہاراشٹر کے 284 ایم ایل ایز کے کل اثاثے 6,679 کروڑ روپے ہیں اور آندھرا پردیش کے 174 ایم ایل ایز کے کل اثاثے 4,914 کروڑ روپے ہیں۔ یہ رپورٹ 28 ریاستی اسمبلیوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 4001 ایم ایل ایز پر جاری کی گئی ہے۔

اس پورے معاملے میں راجیہ سبھا کے اندر نمبر کا کھیل دلچسپ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، چونکہ لوک سبھا میں این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہے ،البتہ راجیہ سبھا میں نمبر کا کھیل چل رہا ہے۔راجیہ سبھا میں این ڈی اے کے 101 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ جبکہ انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) کے 100 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔

شیریں مرزانے بتایا کہ انہیں ممبئی میں گھر تلاش کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا، 'میں ممبئی میں گھر کی مستحق نہیں ہوں کیونکہ میں ایم بی اے (مسلم بیچلر-اداکار) ہوں۔ 8 سال گزارنے کے بعد اب مجھے یہ سننے کو مل رہا ہے۔