Urdu Conclave 2026

Rahmatullah




Bharat Express News Network


ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے 31 دسمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے مجموعی خالص منافع میں سال بہ سال 12 فیصد اضافہ کرکے 21,930 کروڑ روپے کی ریکارڈ بلندی تک پہنچ گئی ہے۔

مغربی افریقہ سے سپین جانے والی تارکین کی کشتی ڈوبنے سے 50 افراد کی ہلاک ہوگئے ہیں۔بدھ کو مراکش کے حکام نے ڈوبنے والی ایک کشتی کے 36 مسافروں کو بچایا تھا۔ مذکورہ کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے سپین کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

بمبئی ہائی کورٹ کے سامنے دو مجرموں کی نمائندگی کرتے ہوئے، مرلی دھر، جو شہری حقوق کے بارے میں اپنے فیصلوں کے لیے جانے جاتے ہیں، نے مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کی تحقیقات میں "تعصب" کا الزام لگایا۔

ذرائع نے بھارت ایکسپریس کے ساتھ  غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں تفصیلات شیئر کی ہیں۔ پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج غزہ کے اندر 700 میٹر (2,297 فٹ) تک پیچھے ہٹ جائے گی۔اسرائیل تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

ڈی ای او نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹس کا اکثر جواب دیا جاتا ہے۔ اس پوسٹ کے تناظر میں بھی یہ واقعہ معمول کے جواب کے دوران پیش آیا اور مذکورہ ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے نادانستہ طور پر ری ٹویٹ ہو گیا۔

گریپ4  کے نفاذ کے ساتھ ہی اب اسکول ہائبرڈ موڈ میں چلائے جائیں گے۔تعمیرات اور مسماری کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ریلوے جیسے عوامی منصوبوں کو استثنیٰ دیا جائے گا۔پوری دہلی-این سی آر میں پتھروں کی توڑ پھوڑ نہیں  کی جائے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے طور پر خود تحقیقات کی اور امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ  شواہد پر بھی کارروائی کی۔ اسے امریکی حکام سے مکمل تعاون حاصل ہوا اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے یہاں کئی دورے بھی کیے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق لاس اینجلس کے جنگل میں لگی آگ پھیلنے کے بعد سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اب سے چند گھنٹوں بعد تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں 60 لاکھ امریکیوں کو ’شدید آگ‘ کے خطرات کا سامنا ہے۔

میٹنگ میں بورڈ کے ذمہ داروں نے وقف ترمیمی بل کی فتنہ انگیزیوں سے شرکاء کو واقف کرایا۔ بی وی اے کے ذمہ داروں نے بورڈ کے ذمہ داروں کو یقین دلایا کہ وہ بھی اس بل کے خلاف بورڈ کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے اور ملک گیر تحریک چلائیں گے۔

اروند کجریوال نے خواتین کو جوتے پہنانے پر پرویش ورما کو نشانہ بنایا۔ کجریوال نے کہاکہ 'بی جے پی دہلی کے لوگوں کو خریدنا چاہتی ہے۔ وہ دہلی کے لوگوں کی توہین کر رہی ہے۔ کیا بی جے پی کو لگتا ہے کہ جوتے بانٹ کر وہ دہلی کے لوگوں کو خرید لے گی؟