Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


انتخابی حلف نامے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تعلیمی قابلیت کے بارے میں بھی جانکاری دی ہے۔ اس کے مطابق پی ایم مودی نے 1967 میں گجرات بورڈ سے اسکول کی تعلیم مکمل کی۔ اس کے بعد 1978 میں دہلی یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس کیا۔

واضح رہے کہ دھننجے سنگھ نے منگل کی شام کہا کہ میں بی جے پی کی حمایت کروں گا۔ میں پی ایم نریندر مودی اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ہوں۔ میری بیوی شریکلا بی جے پی میں شامل ہوسکتی ہیں۔دھننجے کے اس فیصلے کا اثر جونپور لوک سبھا سیٹ پر پڑ سکتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ میں 9 لاکھ 12 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس کے علاوہ منقولہ اثاثوں میں ان کے پاس سونے کی چار انگوٹھیاں ہیں جن کا کل وزن 45 گرام اور مالیت 2 لاکھ 67 ہزار 750 روپے ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خاں نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ حالیہ انتخابات کے دوران مسلمانوں اور دیگر پسماندہ طبقات کو ووٹنگ کے دوران پریشان کرنے اور ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لئے ماحول بنانا، انتہائی مذموم عمل ہے۔ جماعت ایسی کسی بھی سرگرمی کی سخت مذمت کرتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی نے جو کہا کہ ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں وہ ان کی سوچ ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ تعلقات بہتر ہونے سے بھارت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ پاکستان بھارت کو وسطی ایشیا تک رسائی دے سکتا ہے جو خاص طور پر شمالی بھارت کے لیے اہم ہے۔

بہا رکے سابق نائب وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر رہنما سشیل کمار مودی کا آج دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا مسلسل علاج چل رہا تھا ، البتہ اب اس بیماری سے لڑتے لڑتے وہ زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں اور دہلی کے ایمس میں انہوں  نے آخری سانس لی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے ایک دن قبل پیر کی شام کاشی میں چھ کلومیٹر طویل روڈ شو کیا۔ اس دوران بنارس کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے سڑکوں پر تھے۔

مظفر پور اور سارن لوک سبھا حلقوں میں یکے بعد دیگرے تین ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا، ''ان دنوں 'انڈی' اتحاد کے لوگ 'مونگیری لال کے حسین سپنے دیکھ رہے ہیں کہ مرکز میں ان کی حکومت بنے گی۔ ان لوگوں نے پانچ سالوں میں پانچ وزیر اعظم بنانے کا سوچا ہے۔

سربانند سونووال نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں 23 مئی 2016 کو شروع ہونے والا اہم معاہدہ آج ایک طویل مدتی معاہدے میں تبدیل ہو رہا ہے جو کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان پائیدار اعتماد اور منحصر شراکت داری کی علامت ہے۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کی لڑائی میں بہار میں ایک ایسی سیٹ ہے جہاں سابق وزیر اعلی لالو یادو کے خاندان کے تین افراد نے الیکشن لڑا ہے۔ لالو یادو خود اور ان کی بیوی رابڑی دیوی سارن سیٹ سے الیکشن لڑ چکے ہیں۔ وہیں اس بار لالو-رابڑی کی بیٹی روہنی آچاریہ میدان میں ہیں۔