Bharat Express

BJP President JP Nadda in Varanasi: بی جے پی صدر جے پی نڈا کا وارانسی میں والہانہ استقبال، کہا- 2024 کے لئے تیار ہوجائیں گے کارکنان

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اپنی مدت میں ایک سال کی توسیع ہونے کے بعد آج وارانسی پہنچے اور مشن 2024 کے لئے پارٹی کارکنان کوابھی سے کمربستہ ہونے کی نصیحت دی۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کا استقبال کرتے ہوئے وزیرا علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے جمعرات کی شام وارانسی کے لال بہادر شاستری انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے، جہاں پہلے سے ہی موجود وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے استقبال کیا۔ اس دوران ریاستی وزیر انل راج بھر، رویندر جیسوال سمیت پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران اور عہدیداران موجود رہے۔ اس دوران پارٹی صدر نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی خیریت معلوم کی۔ وہیں نائب وزیر اعلیٰ نے گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ سے وزیراعظم یوگی اور پارٹی صدر جے پی نڈا سرکٹ ہاؤس کے لئے روانہ ہوگئے۔

جے پی نڈا اپنی مدت میں توسیع کے بعد پہلی بار کاشی پہنچے، جہاں کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ پارٹی صدر پھول مالاؤں کے ساتھ ہی گلاب کے پھولوں کے ساتھ ایئرپورٹ سے باہر نکلے۔ ڈھول تاشوں کے ساتھ بی جے پی کارکنان نے نعرے بازی کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا۔

جے پی نڈا کے آگے بڑھنے پر سڑک کے دونوں طرف ہاتھوں میں بی جے پی کا جھنڈا لے کر نعرے بازی کرتے ہوئے بی جے پی صدر کی گاڑی پر پھولوں کی بارش کی۔ ہرہوا، ترنا، گلگٹ بازار، صدر تحصیل کے باہر بھوجو بیر سرکٹ ہاؤس کے سامنے، ورونا پل اور تاج ہوٹل کے باہر کارکنان کے ہجوم نے قومی صدر جے پی نڈا کی گاڑی پر پھولوں کی بارش کی۔ اپنے استقبال سے پُرجوش قومی صدر جے پی نڈا نے گاڑی سے ہاتھ ہلاکر کارکنان کا خیرمقدم قبول کیا۔ ہوٹل تاج پہنچ کر بی جے پی کے قومی صدر نے چنندہ عہدیداران سے ملاقات کی اور مشن 2024 کے لئے کمربستہ ہونے کی نصیحت دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بوتھ سطح تک کارکنان دل وجان سے جڑ جائیں، جس سے ایک بھی ووٹر نہ چھوٹے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان وزیر اعظم مودی اور یوگی حکومت کی حصولیابیوں کو لے کر عوام کے درمیان جائیں اور فلاحی اسکیموں کی جانکاری دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  KCR Rally in Telangana: کے سی آر نے دیا نتیش کمار کو ‘جھٹکا’، بی جے پی کے خلاف کیسے بنے گا ‘محاذ’، یہاں جانئے یہ خاص باتیں

واضح رہے کہ جے پی نڈا جمعہ کے روز بابا وشو ناتھ کا درشن کرکے مشن 2024 کا پروانچل سے آغاز کریں گے۔ وہ اپنے مشن کا آغاز غازی پور میں ایک بڑی ریلی کے ذریعہ کریں گے۔ غازی پور ریلی کے بعد پارٹی کے قومی صدر واپس وارانسی لوٹیں گے اور وہاں سے دہلی روانہ ہوجائیں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read