لیے سنیتا کیجریوال اور سوربھ بھردواج
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈڑ سوربھ بھردواج نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال موجودہ حالات میں پارٹی کو متحد رکھنے کے لیے بہترین شخص ہیں اور ان کی موجودگی کا اثر پارٹی کے کارکنوں پر “مثبت اثر” پڑ رہا ہے۔
یہاں نیوز ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں پی ٹی آئی ایڈیٹرز سے بات کرتے ہوئے، بھردواج، جو دہلی حکومت میں کابینہ کے وزیر ہیں، نے کہا کہ سنیتا کیجریوال نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ دہلی کے وزیر اعلیٰ کی “میسنجر” ہیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اروند کیجریوال کو دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ کیجریوال 15 اپریل تک عدالتی حراست میں ہیں۔ وہ اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
بھردواج نے کہا کہ کسی پارٹی کی سیاست صرف اس کے منشور کے گرد نہیں گھومتی ہے، بلکہ حمایت کی بنیاد اور کارکنوں اور اعلیٰ قیادت کے درمیان جذباتی بندھن بھی کسی تنظیم کو ساتھ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’سنیتا کیجریوال کی موجودگی کا مثبت اثر ہوا ہے۔‘‘
بھردواج نے کہا، “وہ اروند کیجریوال جی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔ اس کا ہمارے پارٹی کارکنوں اور حامیوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔ ہم اسے فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وہ موجودہ حالات میں پارٹی کو متحد رکھنے کے لیے موزوں ترین شخص ہیں۔
واضح رہے کہ اروند کیجریوال کی اہلیہ نے اب تک تین ڈیجیٹل پریس کانفرنسوں سے خطاب کیا ہے، جس میں انہوں نے ای ڈی کی حراست اور تہاڑ جیل سے وزیر اعلیٰ کے پیغامات پڑھ کر سنائے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔