Bharat Express

Amanatullah Khan Bail Petition: امانت اللہ خان کو نہیں ملی ضمانت، وقف بورڈ منی لانڈرنگ معاملے میں عدالت نے سنایا اپنا فیصلہ

دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو راؤز ایوینیو کورٹ نے ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔

اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان۔ (فائل فوٹو)

Amanatullah Khan Bail Petition: عام آدمی پارٹی کے لیڈراور اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو ایک اورجھٹکا لگا ہے۔ دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں عدالت نے انہیں عبوری ضمانت دینے سے انکارکردیا ہے۔ ان کی طرف سے دہلی کی راؤزایوینیو کورٹ میں عبوری ضمانت کی عرضی دی گئی تھی، جس پرجمعہ (یکم مارچ) کو سماعت ہوئی۔ ای ڈی نے اس معاملے میں ایف آئی آردرج کی ہے، جس کے بعد اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے امانت اللہ خان نے عبوری ضمانت کے لئے راؤزایوینیو کورٹ میں عرضی لگائی تھی۔ حالانکہ عدالت نے انہیں فی الحال راحت دینے سے انکار کردیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان پرالزام ہے کہ دہلی وقف بورڈ میں اپنی مدت کار کے دوران ملازمین کی بھرتی اورجائیداد کو پٹے پردینے میں مبینہ مالی بدعنوانی ہوئی تھی۔ خصوصی جج راکیش سیال نے درخواست پرامانت اللہ خان اورانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 24 فروری کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

ای ڈی کا کیا ہے موقف؟

ای ڈی نے بحث کے دوران امانت اللہ خان کی درخواست کی مخالفت کی اوردعویٰ کیا کہ اگران کوگرفتاری سے پہلے ضمانت دی گئی تو وہ جانچ میں تعاون نہیں کریں گے۔ ای ڈی نے حال ہی میں داخل چارج شیٹ میں امانت اللہ خان کوملزم کے طورپرنامزد نہیں کیا تھا۔ ایجنسی نے اپنی شکایت میں پانچ کو نامزد کیا ہے۔ ای ڈی کی چارج شیٹ میں امانت اللہ خان کے تین مشتبہ ساتھیوں ذیشان حیدر، داؤد ناصراورجاوید امام صدیقی بھی شامل ہیں۔

زمین کاروبارمیں سرمایہ کاری

اکتوبرمیں امانت اللہ خان اوران سے وابستہ کچھ دیگرلوگوں کے گھروں پرچھاپہ ماری کے بعد ای ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی نے دہلی وقف بورڈ میں ملازمین کی غیرقانونی بھرتی کی شکل میں نقد کے طور پر زبردست رقم کمائی کی اوراس رقم کوان کے ساتھیوں کے نام پرغیرمنقولہ جائیداد خریدنے میں سرمایہ کاری کی گئی۔ ای ڈی نے کہا کہ 22-2018 کے دوران وقف بورڈ کی جائیداد کوغلط طریقے سے پٹے پردینے اورملازمین کی غیرقانونی بھرتی کے معاملے میں جم کروصولی ہوئی۔ منی لانڈرنگ کا یہ معاملہ سی بی آئی کی ایف آئی آراوردہلی پولیس کی تین شکایتوں کی بنیاد پرشروع ہوا ہے۔ چھاپہ ماری کے دوران کئی ثبوت بھی برآمد ہوئے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read