Bharat Express

PM Modi praises Manmohan Singh: پی ایم مودی نے پارلیمنٹ میں منموہن سنگھ کی جم کر کی تعریف

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ  ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کئی بار ایوان کی رہنمائی کی،جب ممبران پارلیمنٹ کی شراکت کا ذکر کیا جائے گا تو منموہن سنگھ پر ضرور بات کی جائے گی۔ منموہن سنگھ وہیل چیئر پر آئے اور ایک موقع پر ووٹ دیا، اس دن وہ جمہوریت کو تقویت دینے آئے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں سبکدوش ہونے والے اراکین سے الوداعی تقریر کے دوران خطاب کیا جس دوران انہوں نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی تعریف کی۔ راجیہ سبھا سے سبکدوش ہونے والے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، ‘وہ 6 بار ایوان کے رکن رہے ہیں، نظریاتی اختلافات رہے ہیں، لیکن انہوں نے بہت بڑا تعاون کیا ہے۔ سبکدوش ہونے والے اراکین کو یاد کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ جو معزز ممبران اسمبلی رخصت ہو رہے ہیں، انہیں پارلیمنٹ کی پرانی اور نئی عمارتوں میں رہنے کا موقع ملا ہے۔ یہ سبھی ساتھی آزادی کے امرت کال کی قیادت کے گواہ بن کر رخصت ہو رہے ہیں۔ کورونا کے مشکل دور میں ہم سب نے حالات کو سمجھا، خود کو حالات کے مطابق ڈھال لیا اور کسی بھی پارٹی کے رکن  نے ملک کے کام کو رکنے کی اجازت نہیں دی۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ  ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کئی بار ایوان کی رہنمائی کی،جب ممبران پارلیمنٹ کی شراکت کا ذکر کیا جائے گا تو منموہن سنگھ پر ضرور بات کی جائے گی۔ منموہن سنگھ وہیل چیئر پر آئے اور ایک موقع پر ووٹ دیا، اس دن وہ جمہوریت کو تقویت دینے آئے تھے۔ان کے لیے خصوصی دعا ہے کہ وہ ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔

کانگریس کے بلیک پیپر پر پی ایم مودی نے کہا کہ  کالا ٹیکہ سے ترقی کو نظر نہیں لگتی اور آج  کالا ٹیکہ لگانے کی کوشش کی گئی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ‘ہاؤس کو بھی کالے کپڑوں میں فیشن شو دیکھنے کا موقع ملا۔ بعض اوقات کوئی کام اتنا اچھا ہوتا ہے کہ طویل مدت میں کام آتا ہے۔ ہمارے یہاں جب کوئی اچھا کام کرتے ہیں تو ہمارے گھر والوں میں کوئی رشتہ دار آتا ہے جو کہتا ہے کہ نظر لگ جائے گی اس لئے کالا ٹیکہ لگادیتا ہوں۔ آج کھڑگے جی کالا ٹیکہ لگا کر آئے ہیں تاکہ پچھلے 10 سالوں میں جو کام ہوا ہے اس کو نظر نہ لگ جائے۔آج یہ اچھی بات ہے کہ آپ جیسے سینئر ممبران ایوان تک کالا ٹیکہ لگا کر آئے ہیں تاکہ ہمارے کام کو نظر نہ لگ جائے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read