Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: مایاوتی کا اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان، انڈیا یا این ڈی اے کسی اتحاد میں نہیں شامل ہوگی بی ایس پی

لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق مایاوتی نے یوم پیدائش پربڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انڈیا اور این ڈی اے الائنس میں جانے پر اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

UP Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن سے متعلق مایاوتی نے بڑا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے انڈیا اوراین ڈی اے دونوں الائنس میں جانے سے انکارکیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی ایس پی اکیلے الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ الائنس میں ووٹ ٹرانسفرنہیں ہوتا۔ ہماری پارٹی لوک سبھا کے عام انتخابات اکیلے ہی لڑے گی۔ مایاوتی نے کہا کہ ہم انڈیا الائنس میں شامل نہیں ہوں گے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ ہماری پارٹی کسی بھی اتحاد میں شامل نہیں ہوگی۔ ہماری پارٹی لوک سبھا الیکشن کے عام انتخابات اس لئے لڑتی ہے کیونکہ اس کی کمان ایک دلت کے ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی لوک سبھا الیکشن اکیلے لڑے گی۔ ہم کسی اتحاد میں نہیں جائیں گے۔ سال 2007 کی طرح ہماری پارٹی لوک سبھا الیکشن میں بھی بہترنتائج دے گی۔ ہماری پارٹی اعلیٰ قیادت ایک دلت کے ہاتھ میں ہے۔ اتحاد کرنے پرہمارا ووٹ توانہیں مل جاتا ہے، مگران کا ووٹ خاص طورپرسورن ووٹ (اعلیٰ ذات کا ووٹ) ہمیں نہیں ملتا ہے۔

مایاوتی نے کہا کہ الائنس میں الیکشن لڑنے سے بی ایس پی کونقصان ہوتا ہے۔ ملک کی بیشترپارٹیاں بی ایس پی کے ساتھ مل کرالیکشن لڑنا چاہتی ہیں۔ مایاوتی یہ امکان بھی ظاہر کر رہی ہیں کہ ای وی ایم کا سسٹم کبھی بھی ختم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرمیری پارٹی کے کارکنان لوک سبھا الیکشن میں اچھے نتائج لاتے ہیں تو یہ میرے لئے تحفہ ہوگا۔

بی ایس پی کے لوگوں کو محتاط رہنے کا دیا مشورہ

مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی نے اپنی حکومت کے دوران لوگوں کو اپنے پیروں پرکھڑا کیا تھا۔ گزشتہ کچھ سالوں سے مرکزی اورریاستی حکومت مذہبی کلچر کی آڑمیں سیاست کر رہی ہے۔ اپوزیشن کے انڈیا الائنس سے متعلق سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی ایس پی کے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے گرگٹ کی طرح رنگ بدلا ہے۔ اس سے بی ایس پی کے لوگوں کو محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگرمیری پارٹی کے کارکنان لوک سبھا الیکشن میں اچھے نتائج لاتے ہیں تو یہی میرے لئے تحفہ ہوگا۔ ہماری پارٹی دلتوں، آدیواسیوں، پسماندہ اورمسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہماری پارٹی لوک سبھا کے عام انتخابات اکیلے ہی لڑے گی۔ ان کے اس بیان میں گزشتہ انتخابات کے دوران ہوئے اتحاد کے نتائج پرروشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

-بھارت ایکسپریس