Bharat Express

IED Destroyed in Lawaypora: جموں وکشمیر میں بڑی دہشت گردانہ سازش ناکام، سری نگر-بارہمولہ ہائی وے سے برآمد ہوا آئی ای ڈی، جان کر اڑجائیں گے ہوش

جموں وکشمیر میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مبینہ دہشت گردوں کی طرف سے اپنے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔

کلگام انکاؤنٹر۔ (فائل فوٹو)

IED Recovered in Srinagar Baramulla Highway: جموں وکشمیر میں ہندوستانی فوج نے بدھ (27 دسمبر) کو بڑی دہشت گردانہ سازش کو ناکام کردیا گیا ہے۔ سری نگر-بارہمولہ ہائی وے پردہشت گردوں نے آئی ای ڈی لگایا ہوا تھا، جسے ریکور کرکے برباد کردیا گیا ہے۔ ہندوستانی فوج کی چنارکاپرس نے سوشل آئی ای ڈی ریکورکئے جانے اوراسے برباد کئے جانے کی جانکاری دی۔ ہائی وے پرآئی ای ڈی ایسے وقت پرریکورہوئی ہے، جب حال ہی میں دہشت گردوں نے پونچھ میں فوج پرگھات لگاکرحملہ کیا تھا۔

چنارکاپرس نے بتایا کہ سری نگر-بارہمولہ ہائی وے پر لوائے پورہ کے پاس آئی ای ڈی برآمد کیا گیا۔ چنارکاپرس کے جوانوں اورجموں وکشمیر پولیس نے اسے برآمد کرکے لوائے پورہ میں ہی اسے برباد کردیا اور بڑے دہشت گردانہ حادثہ کو ہونے سے روک دیا۔ ان دنوں دہشت گردوں نے فوج کو نشانہ بنانے کے لئے گھات لگاکرحملہ کرنے اورہائی وے اورسڑکوں پرآئی ای ڈی لگانا شروع کردیا ہے۔ وادی میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مبینہ دہشت گرد ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read