Bharat Express

Israel agrees to 4-hour daily pauses in Gaza: اپنی جان بچانے اور گھر چھوڑ کر بھاگنے کیلئے غزہ کے شہریوں کو آج سے روزانہ چار گھنٹے کی ملے گی مہلت

یاد رہے کہ لڑائی کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز تقریباً 50 ہزار لوگوں نےغزہ کی پٹی کے جنوبی حصے کی طرف نقل مکانی کی۔اپنا گھر چھوڑ کر جانے والوں کی یہ اس ہفتے میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد تھی۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسرائیل نے روزانہ چار گھنٹے جنگ روکنے کا اعلان کیا ہے اور یہ کہا ہے کہ اس دوران وہاں کے شہری انسانی راہداریوں سے باہر محفوظ جگہ پر نکل جائیں گے تاکہ ان کو نقصان نہ ہو۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اسرائیل نےآج سے شمالی غزہ میں روزانہ چار گھنٹے کے لیے کارروائیاں روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ یہ تعطل لوگوں کو دو انسانی راہداریوں کے ذریعے نکلنے کا موقع دے گا اور یہ پہلا اہم قدم ہے۔

کربی کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اسرائیلیوں کی جانب سے بتایا گیا کہ تعطل کے دوران ان علاقوں میں کوئی فوجی کارروائی نہیں کی جائے گی اور یہ عمل آج سے شروع ہو رہا ہے۔ کربی نے مزید کہا کہ یہ تعطل، جس کا اعلان تین گھنٹے پہلے کیا جائے گا، حالیہ دنوں میں امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں سامنے آیا، جس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے ساتھ ہونے والی بات چیت بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ لڑائی کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز تقریباً 50 ہزار لوگوں نےغزہ کی پٹی کے جنوبی حصے کی طرف نقل مکانی کی۔اپنا گھر چھوڑ کر جانے والوں کی یہ اس ہفتے میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد تھی۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اتوار سے اب تک مجموعی طور پر 72 ہزار افراد شمالی غزہ چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ اسرائیل نے اتوار کو غزہ کے شمالی اور جنوبی حصے کو ملانے والی مرکزی سڑک کے ساتھ انخلاء کی راہداری کھولنا شروع کی تھی۔ یہ راہداری روزانہ چار گھنٹے تک کھلی رہتی ہے تاکہ شہریوں کو غزہ کے اس علاقے سے نکلنے کا موقع فراہم کیا جا سکے جو لڑائی کا مرکز ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے بدھ کے روز کہا تھا کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے پیش نظر اس کے دورانیے میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

شمالی غزہ سے جنوب کی طرف جانے والوں کو اقوام متحدہ اور دیگر امدادی گروپ انہیں جنوب میں پانی اور توانائی فراہم کرنے والے بسکٹ فراہم کر رہے ہیں۔ غزہ کے شمالی حصے میں حالات سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ ہفتے سے وہاں کسی طرح کی امداد نہیں پہنچ پا رہی۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ منگل سے وہاں ایندھن، پانی، گندم کے آٹے کی قلت اور بیکریوں کو حملوں سے نقصان پہنچنے کی وجہ سے ان میں کام نہیں ہو رہا اور روٹی نایاب ہو گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read