Bharat Express

Israel-Palestine Conflict: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم مودی کو فون کرکے فلسطین-اسرائیل جنگ کے حالات کی جانکاری

وزیراعظم مودی کا کہنا ہے کہ ہندوستان دہشت گردی کی ہرشکل کی مذمت کرتا ہے۔ ہندوستان اس وقت اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فائل فوٹو)

فلسطین سے جاری جنگ کے درمیان اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی سے فون پربات کی ہے۔ وزیراعظم مودی نے ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے اوربتایا کہ نیتن یاہونے موجودہ حالات کی جانکاری دی ہے۔ وزیراعظم مودی کا کہنا ہے کہ ہندوستان دہشت گردی کی ہرشکل کی مذمت کرتا ہے۔ ہندوستان اس وقت اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے پوسٹ کیا، “میں وزیراعظم نیتن یاہو کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کے فون کال اور چل رہی صورتحال پراپڈیٹ فراہم کرنے کے لئے۔ ہندوستان کے لوگ اس مشکل گھڑی میں اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ہندوستان دہشت گردی کے سبھی فارمیٹ اوراس طرح کے تاثرات کا سختی اور واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔”

وزیراعظم مودی نے بتایا تھا دہشت گردانہ حملہ

وزیراعظم مودی نے فلسطینی تنظیم حماس کے ذریعہ ہفتہ کے روز (7 اکتوبر) کو اسرائیل پر کئے گئے راکٹ حملے کو پہلے بھی دہشت گردانہ حملہ قراردیا تھا۔ انہوں نے ایکس پرہفتہ کے روزلکھا تھا، .”اسرائیل میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی خبر سے حیران ہوں۔ ہماری ہمدردیاں مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔”

بھارت ایکسپریس۔

Also Read