دہلی میں طلبا کے احتجاج کے بعد ان کے خلاف درج ایف آئی آرکے درمیان عام آدمی پارٹی کے کنوینراوردہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بڑا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پرایک ویڈیومیں انہوں نے کہا کہ کل بچوں کے ساتھ بربریت بے حد شرمناک ہے۔ اگرکسی بھی بچے کوکوئی لیگل یا میڈیکل ہیلپ کی ضرورت ہے تواس نمبرپرمیسیج کریں۔ ہیلپ لائن نمبر- 8588833548 ہم آپ کے لئے لیگل ٹیم دستیاب کرائیں گے۔ ہم سب ایک ہیں۔ آپ سب ہمارے بچے ہو۔ آپ بالکل گھبرانا مت، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ لڑائی ہم مل کرلڑیں گے۔
اس کے ساتھ ہی ایک پریس کانفرنس میں اروند کیجریوال نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ تاریخ میں ایسا حادثہ کبھی نہیں دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پربہت سارے ویڈیوگھوم رہے ہیں۔ کئی ویڈیوایسے ہیں، جن میں طلبا پولیس سے گہارلگا رہے ہیں۔ ایسے کئی ویڈیوہیں، جن میں لڑکیاں پولیس کے سامنے ہاتھ جوڑکراپیل کررہی ہیں، پھربھی پولیس انہیں پیٹ رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایسے بھی کئی ویڈیوہیں، جن میں بغیرکسی اکساوے کے نہتھے طلبا کوپیٹا جا رہا ہے۔ میں نے ایک ویڈیودیکھا، جس میں دوتین پولیس اہلکارکھڑے تھے اورجیسے ہی طلبا وہاں سے گزرے، انہوں نے ہرایک کولاٹھیوں سے مارا۔ طلبا کھ نہیں کررہے تھے۔ وہ کسی پرحملہ نہیں کررہے تھے۔ پھر بھی وہاں سے گزرنے والے ہرطلبا کووہ پیٹتے رہے۔‘‘
संसद मार्च के प्रोटेस्ट में गिरफ्तार हुए छात्रों के लिए Helpline नंबर जारी | @ArvindKejriwal जी LIVE https://t.co/vZ6Y9gZlL8
— AAP (@AamAadmiParty) July 21, 2026
دھمکیوں سے خوفزدہ نہ ہوں طلبا: اروند کیجریوال
انہوں نے کہا- ’’بچے (کل احتجاج کے دوران) کسی پرکوئی حملہ نہیں کررہے تھے، مگرپولیس اہلکاران پرلاٹھیاں چلائے جا رہے تھے۔ آج تک ہم نے اس قسم کا ظلم کبھی دیکھا نہیں ہے۔ میں ملک کے بچوں اوران کے والد-والدہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ بالکل پریشان نہ ہوں۔ ہم سبھی ایک ساتھ ہیں۔ یہ پورا ملک ایک خاندان ہے اورکسی کو تانا شاہوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
कल जंतर-मंतर पर सरकार की बर्बरता के खिलाफ छात्रों के साथ कंधे से कंधा मिलाकर @ArvindKejriwal जी के दोनों बच्चे भी खड़े रहे।#AAPHelplineForStudents pic.twitter.com/N1J1CptvVl
— AAP (@AamAadmiParty) July 21, 2026
اروند کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ لیگل ٹیم بنائی ہے۔ بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کسی کی دھمکی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پریس کانفرنس کے بعد اروند کیجریوال دہلی واقع رام منوہرلوہیا اسپتال پہنچے، جہاں زخمی طلبا کو داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے یہاں طلبا سے ملاقات کی اوران کی خیریت معلوم کی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


