Bharat Express

UP Nikay Chunav 2023: یوپی بلدیاتی انتخابات کی تشہیر کرتے ہوئے ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے کیا بڑا دعویٰ- ”زبردست اکثریت سے بی جے پی جیت رہی ہے الیکشن“

 یوپی میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم جاری ہے۔ بی جے پی کی طرف سے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ہی اراکین اسمبلی بھی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

یوپی بلدیاتی انتخابات میں تشہیر کرتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی راجیشور سنگھ۔

UP Nikay Chunav 2023: یوپی بلدیاتی الیکشن سے متعلق سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم جاری ہے۔ جہاں ایک طرف بی جے پی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ریاست کے تمام حصوں میں جاکر اپنے امیدواروں کے لئے تشہیر کر رہے ہیں تو وہیں پارٹی کے اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ بھی بڑے پیمانے پر تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ اسی ضمن میں ہفتہ کے روز لکھنؤ کے سروجنی نگر کے رکن اسمبلی راجیشور سنگھ مسلسل عوامی رابطہ کر رہے ہیں۔ جمعرات کو بھی انہوں نے بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ کیا اور دعویٰ کیا کہ بی جے پی اکثریت کے ساتھ بلدیاتی الیکشن میں جیت حاصل کرنے جا رہی ہے۔

سروجنی نگر کے رکن اسمبلی راجیشور سنگھ کئی دنوں سے مسلسل پارٹی امیدواروں کو لے کر لکھنؤ اور آس پاس کے اضلاع کے تمام حصوں میں انتخابی تشہیر کر رہے ہیں۔ اس دوران ان کا زوروشور سے استقبال بھی کیا جا رہا ہے۔ ان کی انتخابی تشہیر کے دوران ان کی حمایت میں خوب نعرے بازی ہو رہی ہے۔ وہیں راجیشور سنگھ نے لوگوں کو پارٹی امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے لازمی طور پر ووٹنگ کرنے کی اپیل عوام سے کی۔ اس دوران بی جے پی حکومت کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی جانکاری بھی دی۔ ان کے تشہیری مہم میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان شامل رہے۔

یوپی میں 4 اور 11 مئی کو ہوگی ووٹنگ

واضح رہے کہ اس بارریاست میں دو مرحلوں میں یوپی بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے، جس میں 4 اور 11 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ پریاگ راج میں پہلے مرحلے یعنی 4 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 9 ڈویژن میں ووٹنگ ہوگی، جس میں سہارنپور، مرادآباد، آگرہ،  جھانسی، پریاگ راج، دیوی پاٹن، گورکھپور، وارانسی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے میں بھی 9 ڈویژن میں ووٹنگ ہوگی۔ اس میں میرٹھ، علی گڑھ، کانپور، چترکوٹ، ایودھیا، بستی، اعظم گڑھ اورمرزا پور کو شامل کیا گیا ہے۔ وہیں 13 مئی کو الیکشن کے نتائج بھی آجائیں گے۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read