Bharat Express

Prakash Singh Badal Died: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کا 95 سال کی عمر میں انتقال، وزیراعظم مودی سمیت سرکردہ شخصیات نے پیش کیا تعزیت

Prakash Singh Badal Dies: پرکاش سنگھ بادل کا انتقال ہوگیا ہے۔ پرکاش سنگھ بادل کئی دنوں سے اسپتال میں داخل تھے۔ ان کو پیر کے روز بھی ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا تھا۔

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کا انتقال ہوگیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے این آئی)

Prakash Singh Badal Death: پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کا انتقال ہوگیا ہے۔ پرکاش سنگھ بادل کئی دنوں سے اسپتال میں داخل تھے۔ پرکاش سنگھ بادل کو پیر کے روز بھی ایک پرائیویٹ اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا تھا، جہاں ڈاکٹر ان کی صحت کے لئے قریبی نگرانی کر رہے تھے۔ شرومنی اکالی دل کے سینئرلیڈر کو سانس لینے میں پریشانی ہونے کی شکایت کے بعد ایک ہفتے پہلے موہالی میں فورٹیس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

پرکاش سنگھ بادل کی رحلت پر وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سنگھ، یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ کھلیش یادو وغیرہ نے ان کی رحلت پرغم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پیر کی شام جاری ایک میڈیکل بلیٹن میں پرائیویٹ اسپتال نے کہا تھا، ’’پرکاش سنگھ بادل اب بھی آئی سی یو میں ڈکٹروں کی قریبی نگرانی میں ہیں۔‘‘ حالانکہ اسپتال کے ذرائع نے کہا تھا کہ پرکاش سنگھ بادل (95) کی صحت میں تھوڑی بہتری آئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر اگلے کچھ دنوں تک شرومنی اکالی دل کے سینئرلیڈر کی صحت میں بہتری آنا جاری نہیں رہتا تو انہیں ایک پرائیویٹ وارڈ میں بھیجا جاسکتا تھا۔

گزشتہ ہفتے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پرکاش سنگھ بادل کی صحت سے متعلق جانکاری حاصل کی تھی اور ان کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی تھی۔ پنجاب کے پانچ بار وزیراعلیٰ رہ چکے پرکاش سنگھ بادل کو ’گیسٹرائیس اور سانس لینے میں پریشانی ہونے کے سبب گزشتہ سال جون میں بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کورونا کے بعد کے میڈیکل چیک اپ کے لئے فروری 2022 میں انہیں موہالی کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا تھا۔ پرکاش سنگھ بادل گزشتہ سال جنوری میں کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے اور انہیں لدھیانہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read