وزیر اعظم مودی کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے ساتھ۔ (فائل فوٹو)
وزیرِاعظم نریندر مودی نے پیر کے روز انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کو ان کی سال گرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی طویل و صحت مند زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر شری ملکارجن کھرگے جی کو سال گرہ کی ڈھیروں مبارکباد۔ ان کی صحت مند اور طویل زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
Best wishes to the Leader of the Opposition in the Rajya Sabha, Shri Mallikarjun Kharge Ji on his birthday. Praying for his long and healthy life.@kharge
— Narendra Modi (@narendramodi) July 21, 2025
آپ کو بتاتے چلیں کہ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے 21 جولائی 1942 کو کرناٹک کے ضلع بیدر کے بھلکی تعلقہ کے ورواٹی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ وہ دلت پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی سیاسی جدوجہد کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ وہ 2022 سے کانگریس کے صدر اور 2021 سے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
کانگریس نے بھی پیش کیا خراج تحسین
دریں اثنا کانگریس پارٹی نے بھی کھرگے کو ان کی سال گرہ پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ پارٹی بیان میں کہا گیا ہے ’’ہمارے معزز صدر شری ملکارجن کھرگے جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد! آپ انصاف، مساوات اور آئینی اصولوں کے بے مثال محافظ ہیں۔ آپ کی قیادت ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کی عوامی خدمات، جمہوریت پر غیر متزلزل یقین اور دلیرانہ قیادت انھیں مثالی شخصیت بناتی ہے۔‘‘
وہیں کرناٹک کے نائب وزیرِاعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کانگریس صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے انھیں ’’کرناٹک کا فخر‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے لکھا کہ ’’کھرگے جی کی عوامی خدمت اور کانگریس کے اصولوں سے وابستگی ہم سب کے لیے ایک مثال ہے۔ ان کا قومی قیادت تک پہنچنے کا سفر قابلِ تقلید ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ملکارجن کھرگے 24 سال بعد کانگریس کے پہلے غیر-گاندھی صدر ہیں اور پارٹی کے 98ویں صدر ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


