ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ڈونالڈ ٹرمپ کے جھوٹ کو بے نقاب کیا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے جمعرات کے روزکہا کہ امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے ایرانی نیوکلیئرٹھکانوں پرامریکی حملوں کے اثرکو’بڑھا چڑھا‘ کربتایا ہے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے یہ دعویٰ سیز فائرکے بعد دیئے گئے اپنے پہلے خطاب میں کیا ہے۔ ایران کی تین نیوکلیئرسہولیات فوردو، نتانزاوراصفہان پرامریکی بمباری کے بعد صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے ایران کے نیوکلیئرپروگرام کوختم کردیا ہے اورایسا بس امریکہ ہی کرسکتا ہے۔ ساتھ ہی دھمکی دی کہ ایران بغیرکسی شرط کے سرینڈرکرے۔
اسرائیل کے خلاف ایران کی جیت کا دعویٰ
سرکاری ٹیلی ویژن پردیئے گئے خطاب میں انہوں نے اسرائیل پراپنے ملک کی ’جیت‘ کی تعریف کی اورامریکہ کے سامنے کبھی بھی خود سپردگی نہ کرنے کی قسم کھائی۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے نیوکلیئر مقامات پرحملہ کرنے کے بعد واشنگٹن پرایک ’تھپڑ‘ پڑا ہے۔
The US President stated, “Iran must surrender.” Needless to say, this statement is too big to come out of the US president’s mouth.
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 26, 2025
جنگ بندی کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا پہلا خطاب
آیت اللہ علی خامنہ کا یہ تبصرہ جنگ بندی کے دو دن بعد آیا ہے، جس کے تحت ایران اوراسرائیل کے درمیان 12 دنوں تک چلی جنگ رک گئی تھی۔ جو تاریخ میں دونوں کے درمیان سب سے خطرناک اور تباہ کن ٹکراو تھا۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں 3 ایرانی جوہری تنصیبات پرامریکی ہوائی حملوں کے بارے میں بھی ذکرکیا۔ سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی حملوں سے ہمارے جوہری تنصیبات کوکچھ زیادہ نقصان نہیں ہوسکا ہے، لیکن ہم نے امریکی فوجی ٹھکانوں پرحملہ کرکے اس کے منہ پرطمانچہ لگا دیا ہے۔
Iranians, a nation of approximately 90 million people, stood together & supported the actions of Armed Forces. The Iranian nation demonstrated its greatness & exceptional character in this event. It showed that when it’s necessary, a unified voice will be heard from this nation.
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 26, 2025
’’ہمارے پیارے ایران کی جیت کے لیے مبارکباد‘‘
سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کے ایکس ہینڈل سے کئے گئے ایک پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ امریکی حکومت پرہمارے پیارے ایران کی جیت کے لیے مبارکباد۔ امریکی حکومت نے براہ راست جنگ میں حصہ لیا، کیونکہ اسے لگا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو صہیونی حکومت پوری طرح سے تباہ ہو جائے گی۔ حالانکہ اس جنگ سے اسے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ یہاں بھی اسلامی جمہوریہ فتحیاب ہوا اور بدلے میں امریکہ کے چہرے پر زوردار طمانچہ لگا۔ یہ نیا بیان خامنہ ای کے ذریعہ سوشل میڈیا پر کی گئی اس پوسٹ کے کچھ دنوں بعد آیا ہے، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ایران کسی بھی حالت میں، کسی سے بھی، کسی بھی طرح کا استحصال قبول نہیں کرے گا، اور کسی کے آگے نہیں جھکے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


