Bharat Express DD Free Dish

Pakistan on Operation Sindoor: پاکستان نے کہا- ہندوستان کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیں گے، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بوکھلاہٹ آئی سامنے

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے انتقام کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف ‘آپریشن سندور’ کو لانچ کردیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان میں 9 ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے۔ ہندوستان کے حملے کے بعد لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ آئندہ 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔

پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونس کا صدر بن گیا ہے۔

ہندوستان کے ذریعہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کا انتقام لئے جانے کے لئے پاکستان میں پناہ لینے والے دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو ہندوستان نے تباہ کردیا ہے۔ اس پر پاکستان پوری طرح سے بوکھلایا ہے۔ وہیں۔ پاکستانی  صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریففف کا بیان سامنے آیا ہے۔ پاکستان کے صدرآصف علی زرداری نے ہندوستان  کی جانب سے سرحد پارشہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی ہے۔اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپوراورمنہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپورطاقت اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کیا جائے گا۔

وہیں پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بدھ (7 مئی، 2025) کو 3 بجکر3 منٹ پرکہا کہ ہوشیاردشمن نے پاکستان کے پانچ علاقوں پرکائرانہ حملہ کیا ہے۔ ہندوستان نے جو جنگ تھوپنے کی کوشش کی ہے، پاکستان کو پورا حق ہے کہ وہ اس کا زبردست جواب دے اور ہم جواب دے بھی رہے ہیں۔ پورا ملک پاکستانی مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے اور پورے پاکستانی قوم کا حوصلہ اور جذبہ کافی اعلیٰ ہے۔ پاکستان اور پاکستانی فوج جانتی ہے کہ دمشن سے کیسے نمٹنا ہے۔ ہم دشمن کو اس ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

صدر پاکستان، آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہندوستانی فوج نے  شہری علاقوں کونشانہ بنانا، بلا اشتعال ہندوستانی حملہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹراو پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے پیچھے متحد ہے، بھارت کے بزدلانہ اقدامات ایک فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہندوستانی حکومت اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے علاقائی امن و سلامتی داؤ پر لگانے کے لیے تیار ہے۔ آٓصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

پاکستانی فوج کی طرف سے آیا بیان

ہاکستانی فوج کے ترجمان کا بھی بیان آگیا ہے۔ اس میں کہا ہے کہ 5 شہروں پر ہندوستانی میزائل حملوں میں کم ازکم تین کی موت ہوئی ہے اور12 دیگرزخمی ہوئے ہیں۔ آپریشن سندورپرہندوستانی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہماری کارروائی مرکوزہے اورہندوستان ہمیشہ غیرمشتعل رہا ہے۔ پاکستان کی کسی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ہندوستان نے اہداف کے انتخاب میں بہت تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ اقدامات پہلگام میں وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد اٹھائے گئے ہیں، جس میں 26 ہندوستانی اورایک نیپالی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ ہم اپنے عزم کو پورا کررہے ہیں کہ اس حملے کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا۔ آپریشن سندورپروزارت دفاع کا بیان آیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی مسلح اہلکاروں نے پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردانہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں سے ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور حملے کا حکم دیا گیا تھا۔

ہندوستان نے 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں کو کیا تباہ

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے انتقام کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف ‘آپریشن سندور’ کو لانچ کردیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان میں 9 ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے۔ ہندوستان کے حملے کے بعد لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ آئندہ 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔ ہندوستان کے ‘آپریشن سندور’ لانچ کرنے کے درمیان پاکستان نے جموں وکشمیر کے پونچھ-راجوری علاقے کے بھیمبیرگلی میں توپ خانے سے گولی باری کرکے ایک بار پھرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہندوستانی فوج اس کی اس ناپاک حراکت کا معقول جواب دے رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read