Bharat Express DD Free Dish

Asif Ali Zardari

بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کا ایک بیان توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ زرداری نے پاکستان کے یومِ آزادی، جو 14 اگست کو منایا گیا، کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارت کے حوالے سے ’اکھنڈ بھارت‘ کا ذکر کیا اور پاکستان میں ہندو برادری سے متعلق بھی ایک دعویٰ کیا۔

عمران خان کی رہائی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی مسئلہ بھی بن چکی ہے۔ حال ہی میں بطور کرکٹر ان کے ساتھ کھیلنے والے سابق 14 کپتانوں نے ایک خط لکھ کر پاکستان کے حکمرانوں سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

قرارداد کے مطابق سندھ اسمبلی صوبے کی سالمیت، وقار اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر متحد ہے۔ اس ہفتے کے آغاز میں ایم کیو ایم-پی کے لیڈر اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی کے عوام کو نظرانداز کیے جانے پر صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

پاکستان کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک متنازع آئینی ترمیم منظور کر لی جس کے تحت صدر مملکت اور موجودہ آرمی چیف کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہو گیا ہے۔ اس ترمیم کو اپوزیشن نے جمہوری اداروں پر ایک سنگین حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عدلیہ کی خودمختاری اور سول بالادستی دونوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔

آصف منیر کو 2022 میں تین سال کے لیے آرمی چیف بنایا گیا تھا، ان کی مدت ملازمت میں گزشتہ سال پانچ سال کی توسیع کی گئی تھی۔اس کے ساتھ ہی گزشتہ سال زرداری پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوئے تھے۔ زرداری اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کے پاکستان کی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے انتقام کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف ‘آپریشن سندور’ کو لانچ کردیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان میں 9 ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے۔ ہندوستان کے حملے کے بعد لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ آئندہ 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

صدرجمہوریہ آصف علی زرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف کا قرض لوگوں کے لئے ایک امتحان ہے۔ ہم لوگوں کو ان کے حال پر نہیں چھوڑیں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ حکومت کیسے بنائی اورگرائی جاتی ہے۔

تقریب میں بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا شریک رہے۔حلف برداری کی تقریب میں نواز شریف، اسحاق ڈار، ایاز صادق، محسن نقوی، فاروق ایچ نائیک، مولا بخش چانڈیو موجود تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے تقریباً ایک ہفتہ بعد پی پی پی کے شریک چیئرمین اور پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ امیدوار زرداری نے ہفتے کے روز صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو عمران خان نے اس پر سخت تنقید کی۔