Bharat Express DD Free Dish

Tahawwur Rana Extradition: انتظار ہوگا ختم! آج ہندوستان آئے گا 26/11 حملے کا ماسٹرمائنڈ تہور رانا، جانئے پوری تفصیل

ملک کے سب سے بڑے دشمن اور ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ تہوررانا کو آج ہندوستان لایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دہشت گرد تہور رانا کو ہندوستان لانے کے لئے امریکہ سے ایک خصوصی چارٹرڈ طیارہ نے اڑان بھر دی ہے۔

26/11 ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ تہور رانا آج ہندوستان پہنچ جائے گا۔

Tahawwur Rana Extradition To India: ممبئی حملے کا ماسٹرمائنڈ تہور حسین رانا آج یعنی جمعرات کو ہندوستان پہنچے گا۔ ایک افسرنے بتایا کہ تہوررانا کو لانے کے لئے کئی ایجنسیوں کی ایک ٹیم امریکہ گئی ہے۔ امریکی افسران کے پاس دہشت گرد تہور رانا کو ہندوستان کی حوالگی سے متعلق سبھی کاغذی کارروائی اورقانونی عمل مکمل ہوچکا ہے۔ حال ہی میں امریکی سپریم کورٹ نے دہشت گرد تہوررانا کی اس عرضی کوخارج کردیا تھا، جس میں حوالگی سے بچنے کی آخری کوشش کی گئی تھی۔

دہشت گرد تہوررانا پاکستانی-امریکی دہشت گرد ڈیوڈ کولمین ہیڈلی سے جڑی ہوئی تھی، جو 26/11 ممبئی حملوں کے اہم سازش کرنے والوں میں سے ایک ہے۔ 26 نومبر 2008 کو 10 پاکستانی دہشت گردوں کے ایک گروپ  نے سمندری راستے سے ملک کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں دراندازی کی تھی۔ دہشت گردوں نے ایک ریلوے اسٹیشن، دو فائیو اسٹار ہوٹلوں اور ایک یہودی مرکزپرحملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 160 افراد سے زیادہ لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ وہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تہوررانا کو ہندوستان لانے کے لئے امریکہ سے ایک خصوصی طور پرچارٹرڈ طیارہ نے اڑان بھردی ہے۔

دہشت گرد قصاب کو 2012 میں دی گئی تھی پھانسی

ذرائع کے مطابق، یہ اسپیشل چارٹرڈ پلین دہشت گرد تہور رانا کو لے کرجمعرات دوپہر تک دہلی پہنچے گا۔ اس حوالگی سے تفتیشی ایجنسیوں کو26/11 کے حملوں سے متعلق بہت سے معمہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے اس حملے کے پیچھے پاکستانی حکومتی عناصرکا کرداربے نقاب ہوگا۔ اس کے ساتھ وہ کڑی بھی سمجھا جا سکتا ہے، جسے اب تک صرف دہشت گرد تہوررانا ہی جانتا ہے۔ تفتیشی ایجنسیوں کے مطابق، ممبئی حملے سے قبل تہوررانا نے آگرہ اوردہلی سمیت شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں ریکی کی تھی۔ میڈیکل کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد تہوررانا جرائم کی دنیا میں داخل ہوا اور آہستہ آہستہ آئی ایس آئی کا پیادہ بن گیا۔

سال 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں 6 امریکیوں سمیت کل 166 لوگ مارے گئے تھے۔ ان حملوں کو 10 پاکستانی دہشت گردوں نے انجام دیا تھا۔ اسی رات کار کو اغوا کرکے بھاگ رہے دہشت گرد اجمل قصاب کو سب انسپکٹر تکارام اومبلے نے پکڑلیا۔ اجمل قصاب کا ساتھی دہشت گرد مارا جاچکا تھا۔ حالانکہ قصاب کی گولیوں سے سب انسپکٹر تکارام اومبلے کی موقع پرہی موت ہوگئی تھی۔ تقریباً 4 سال تک جیل میں رکھنے کے بعد نومبر 2012 میں دہشت گرد اجمل عامرقصاب کو پونے کی یرودا جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی۔

یہ وزیراعظم مودی کی ڈپلومیٹک جیت ہے: امت شاہ

دہشت گرد تہورحسین رانا کی ہندوستان حوالگی کی بنیاد وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے حالیہ امریکی دورہ کے دوران رکھی تھی۔ فروری میں وہائٹ ہاوس میں وزیراعظم مودی نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران ایک جوائنٹ پریس کانفرنس میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دہشت گرد تہوررانا کو ہندوستان کو سونپنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے دنیا کے سب سے برے شخص تہور رانا کو ہندوستان میں انصاف کا سامنا کرنے کے لئے حوالگی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ دریں اثنا، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے بدھ کے روزایک ٹی وی چینل پرتہورحسین رانا کی ہندوستان حوالگی کو ہندوستان کی بڑی کامیابی قراردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بھی وزیراعظم نریندرمودی کی سفارت کاری کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تہوررانا کو بھارت لا کرٹرائل اور سزا کا سامنا کیا جائے گا۔ قبل ازیں تہوررانا کی حوالگی کے حوالے سے مرکزی وزارت داخلہ میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس ملاقات میں تہوررانا کی ہندوسان آمد سے قبل سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read