بی جے پی لیڈر سید شاہنواز حسین۔ (فائل فوٹو)
لوک سبھا اورراجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل کے پاس ہوجانے کے بعد بھی اسے لے کربیان بازیوں کا دورتھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس درمیان بی جے پی کے قومی ترجمان اورسابق مرکزی وزیرسید شہنوازحسین نے سمستی پورمیں کہا کہ لوک سبھا اورراجیہ سبھا میں پیش ہوا وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے مفاد میں ہے۔ اس بل سے غریب مسلمانوں کو فائدہ ملے گا اور وہ ازسرنوترقی کرسکیں گے۔ بی جے پی کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اس بل کے دونوں ایوانوں میں پاس ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پرمسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ گالیاں دی جارہی ہیں، لیکن اسی دھمکیوں سے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ایسے لوگوں کی وہ پہچان کرا رہے ہیں۔
اپوزیشن کررہا ہے لوگوں کو گمراہ: شہنوازحسین
ایک سوال کے جواب میں سید شہنوازحسین نے کہا کہ اس بل سے این ڈی اے کے ووٹ میں اضافہ ہوگا۔ جے ڈی یو کے مسلمانوں کے پارٹی چھوڑنے کے سوال پرانہوں نے کہا کہ کوئی ایسا بڑا چہرہ پارٹی چھوڑکرنہیں جا رہا ہے۔ اس سے کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے، یہ بل مسلمانوں کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے مسلم بھائیوں کواس میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کمیٹی کی قیادت بھی مسلمان ہی کریں گے، جس طرح سے سی اے اے پرلوگوں کوگمراہ کیا گیا تھا، اسی طرح اس بل سے متعلق بھی اپوزیشن کے ذریعہ لوگوں کوگمراہ کیا جا رہا ہے۔
سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کی طرز پر چل رہی ہے حکومت’
انہوں نے مسلم معاشرے کے لوگوں سے اپیل کی کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں۔ وزیراعظم نریندرمودی ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے طرز پرچل رہے ہیں۔ دوسری جانب، بہارکے وزیرمنگل پانڈے نے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کئے جانے پر کہا کہ اسے لے کرکہرام وہی لوگ مچا رہے ہیں، جن کولگتا ہے کہ ملک میں جوقدامت پسند روایتی قانونی مضامین چل رہے ہیں، وہ چلتے رہیں۔ اس میں کچھ لوگوں کا غلبہ بنا رہتا تھا یا کچھ لوگوں کی دادگیری چلتی تھی۔ وہی لوگ زیادہ پریشان ہیں۔ جبکہ نارمل لوگ بہت خوش ہیں۔ وقف بل انصاف کا بل ہے۔ وقف بل کی منظوری سے پسماندہ اورغریب مسلمان بہت خوش ہیں۔
منگل پانڈے نے تیجسوی یادو کو دیا یہ مشورہ
نتیش حکومت میں وزیر منگل پانڈے نے آرجے ڈی کے ذریعہ مخالفت کئے جانے پرطنزکرتے ہوئے کہا کہ پہلے تیجسوی یادوکواپنے والد کے پارلیمنٹ کے اس بیان کوسن لینا چاہئے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کس طرح سے وقف بورڈ کے لوگ زمینوں پرقبضہ کرلیتے ہیں اورپٹنہ کے ڈاک بنگلہ چوراہے کی مثال بھی دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن کولگتا ہے کہ اب مالکانہ حق ختم ہوجائے گا، ان کو ہی درد ہورہا ہے اوروہی لوگ مخالفت کررہے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں کے لوگوں کواس موضوع سے مخالفت نہیں ہے۔ اگرہوتا تولالوپرساد یادو کے ذریعہ ایوان میں یہ موضوع نہیں اٹھایا جاتا۔ تاہم آج وہ جو مخالفت کر رہے ہیں، وہ وقف بل کی مخالفت نہیں کررہے بلکہ وہ نریندرمودی کی مخالفت کررہے ہیں۔ ان کولگتا ہے کہ نریندرمودی کی مقبولیت بڑھ جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



