
وزیر اعظم نریندر مودی نے بنکاک میں تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا سے ملاقات کی۔ دونوں نے دفاع، تجارت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تعاون کے بے پناہ امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیراعظم نے کہاکہ تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا سے مل کر بہت خوشی ہوئی، انہیں گورننس اور پالیسی سازی سے متعلق معاملات کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ ہندوستان کے بہت اچھے دوست بھی ہیں اور اٹل جی کے ساتھ ان کے نہایت پرخوشگوار تعلقات تھے۔ شیناواترا اور میں نے بھارت-تھائی لینڈ تعاون اور اس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو کس طرح فائدہ پہنچ سکتا ہے اس سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی۔ ہم نے دفاع، تجارت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے بے پناہ امکانات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔
وہیں دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے بنکاک میں تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پیتونگ تارن شیناواترا سے ملاقات کی۔ گورنمنٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم شیناوترا نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ یہ ان کی دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل، دونوں رہنماؤں کی ملاقات اکتوبر 2024 میں وینتیانے میں آسیان سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دو طرفہ تعاون کے پورے دائرہ کار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیاسی تبادلوں، دفاعی اور سیکورٹی شراکت داری، اسٹریٹجک مصروفیات، تجارت اور سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے رابطے، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی، اسٹارٹ اپس، اختراع، ڈیجیٹل، تعلیم، ثقافت اور سیاحت میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے انسانی اسمگلنگ، منشیات کی ا سمگلنگ اور سائبر کرائم سمیت بین الاقوامی منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ذیلی علاقائی اور کثیر جہتی فورموں بشمول بمسٹیک، آسیان اور میکونگ گنگا میں قریبی تعاون کو فروغ دینے کےطور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
It was a delight to meet Mr. Thaksin Shinawatra, the former Prime Minister of Thailand. He has extensive experience in matters relating to governance and policy making. He is also a great friend of India and had a very warm relationship with Atal Ji.
Mr. Shinawatra and I talked… pic.twitter.com/jBJDZx6Ziw
— Narendra Modi (@narendramodi) April 3, 2025
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-تھائی لینڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کے بارے میں ایک مشترکہ اعلامیہ کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) اور سمندری ورثے کے شعبوں میں مفاہمت نامے کا تبادلہ بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-تھائی لینڈ قونصلر مذاکرات کا بھی خیرمقدم کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے رابطوں کو مزید سہولت ملے گی۔ نتائج کی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔