Bharat Express DD Free Dish

Naxal Encounter: بوکارو میں نکسلیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ، 8 نکسلی ہلاک، پریاگ مانجھی پرایک کروڑ روپے کا تھا انعام

سی آر پی ایف اور پولس فورس کی ایک مشترکہ ٹیم لالپانیا تھانہ علاقہ کے تحت لگو پہاڑی اور اس کے دامن کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم پر گئی تھی۔ اسی دوران جنگل میں چھپے نکسلیوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔

نکسلیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران جھارکھنڈ  کے بوکارو میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ فوجیوں اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں دونوں طرف سے شدید فائرنگ ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تصادم میں 8 نکسلی مارے گئے۔جس میں ماؤ نواز پریاگ مانجھی بھی شامل ہے، جس کے سر پر ایک کروڑ روپے کا انعام ہے۔ یہ تصادم پیر کی صبح تقریباً 5:30 بجے شروع ہوا اور خبر لکھے جانے تک جاری ہے۔

نکسلیوں کے ساتھ سی آر پی ایف کا تصادم

قیاس کیا جا رہا ہے کہ انکاؤنٹر میں کئی اور نکسلیوں   کو گولی مار دی گئی ہے۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)نے ریاستی پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں آج صبح جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع کے لالپانیا علاقے کے لگو پہاڑیوں میں ایک تصادم میں چار نکسلیوں کو ہلاک کر دیا، سنٹرل ریزرو پولیس فورس  (سی آر پی ایف) نے ایک بیان میں کہا۔ فوجیوں نے ایک SLR اور ایک INSAS رائفل برآمد کی ہے۔ ابھی تک کسی جوان کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

سرچ آپریشن کے دوران تصادم ہوا

بتایا جا رہا ہے کہ سی آر پی ایف اور پولس فورس کی ایک مشترکہ ٹیم لالپانیا تھانہ علاقہ کے تحت لگو پہاڑی اور اس کے دامن کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم پر گئی تھی۔ اسی دوران جنگل میں چھپے نکسلیوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ فوجیوں نے بھی چارج سنبھال لیا اور جوابی فائرنگ کی۔ تلاشی مہم میں ‘209 کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن’ (کوبرا) اور جھارکھنڈ پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

اس سال اب تک جھارکھنڈ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 11 نکسلی مارے جا چکے ہیں۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس سال تک جھارکھنڈ کو مکمل طور پر نکسل فری بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ جھارکھنڈ پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 میں پولیس نے 244 نکسلیوں کو گرفتار کیا، جب کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں9 نکسلی مارے گئے۔ 24 نکسلیوں نے خودسپردگی اور مرکزی دھارے میں واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ ہتھیار ڈالنے والے نکسلیوں میں چار زونل کمانڈر، ایک سب جنرل کمانڈر اور تین ایریا کمانڈر شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read