Naxal Encounter: بوکارو میں نکسلیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ، 8 نکسلی ہلاک، پریاگ مانجھی پرایک کروڑ روپے کا تھا انعام
سی آر پی ایف اور پولس فورس کی ایک مشترکہ ٹیم لالپانیا تھانہ علاقہ کے تحت لگو پہاڑی اور اس کے دامن کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم پر گئی تھی۔ اسی دوران جنگل میں چھپے نکسلیوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔
26 Naxalites surrendered in Dantewada: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں 26 نکسلیوں نے ہتھیار ڈالے، سیکیورٹی فورسز کے سامنے خودسپردگی کی
پولیس نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں پیر کے روز کم از کم 26 نکسلیوں نے، جن میں سے تین پر انعامات بھی تھے، سیکیورٹی فورسز کے سامنے خودسپردگی کی۔
Amit Shah In Rajya Sabha: مودی سرکار دہشت گرد اور دہشت گردی کو قطعاً برداشت نہیں کرتی،جموں کشمیر میں امن ہے،نکسلیوں کا خاتمہ بھی قریب ہے:امت شاہ
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے آئین میں امن و امان کی ذمہ داری ریاستوں پر ہے۔ بارڈر سیکیورٹی اور اندرونی سیکیورٹی وزارت داخلہ کے تحت آتی ہے۔ یہ ایک درست فیصلہ ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Maoists gunned down by security forces : چھتیس گڑھ میں 12 نکسلیوں کو آج سیکورٹی فورسز نے کیا ہلاک،گزشتہ 15 دنوں میں 26 نکسلیوں کا کام تمام
انکاؤنٹر کے مقام سے ایس ایل آر اور کئی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ اس آپریشن میں تین اضلاع سکما، بیجاپور اور دنتے واڑہ کے ڈی آر جی، کوبرا 205، 206، 208، 210 اور 229 بٹالین کے سپاہی شامل تھے۔اس کے ساتھ اس ماہ اب تک ریاست میں مختلف انکاؤنٹر میں 26 نکسلائیٹس مارے جا چکے ہیں۔
Naxal Encounter in Chhattisgarh: نکسلیوں پر سیکورٹی فورسز کا بڑا حملہ، چھتیس گڑھ-تلنگانہ سرحد پر انکاؤنٹر میں 7 نکسلائیٹ ہلاک
چھتیس گڑھ میں نکسلزم پر حکومت کا حملہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں اتوار کو سیکورٹی فورسز کو ایک بڑی کامیابی ملی۔ معلومات کے مطابق، چھتیس گڑھ-تلنگانہ سرحدی علاقے میں ایک تصادم میں سیکورٹی فورسز نے 7 نکسلیوں کو مار گرایا۔
Amit Shah asks Naxals to lay down arms or face action: ہتھیار ڈال دو، سرینڈر کردو یا پھر اپنے انجام کیلئے تیار رہو،امت شاہ کا نکسلیوں کو دوٹوک پیغام
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہم نکسل ازم کو ختم کریں گے۔ میری اپیل ہے کہ وہ قانون کے سامنے ہتھیار ڈال دیں، ہتھیار چھوڑ دیں۔ شمال مشرق اور کشمیر میں کئی جگہوں پر بہت سے لوگ اپنے ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے ہیں۔
Chhattisgarh Naxal Encounter: دنتے واڑہ-بیجاپور سرحد پر پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم، 9 نکسلی ہلاک
اگست میں، سیکورٹی فورسز نے نکسل مخالف آپریشن کے ایک حصے کے طور پر کارروائی کرتے ہوئے، بہت سے نکسلیوں کو پکڑا اور مار ڈالا۔ اگست کے شروع میں بھی دنتے واڑہ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ انکاؤنٹر میں ایک کٹر نکسلی مارا گیا۔