Urdu Conclave 2026

Delhi Assembly Election 2025: دہلی کانگریس صدردیویندریادوکا بڑا بیان، لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد بہت بڑی غلطی تھی

دیویندریادونے لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد سے متعلق کہا کہ اس غلطی کونہیں دہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے اینٹی انکمبنسی کی وجہ سے دہلی کی عوام میں اب کانگریس کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

دہلی کانگریس کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، ریاستی صدر دیویندر یادو اور انچارج قاضی نظام الدین کانگریس نے دہلی کے لئے ”جیون رکشا یوجنا“ کا اعلان کیا۔

نئی دہلی: دہلی کانگریس کے صدردیویندریادو نے ہفتہ کے روزکہا کہ پارٹی نے لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ جواتحاد کیا تھا، وہ ایک بہت بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس غلطی کواب نہیں دہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے اینٹی انکمبنسی کی وجہ سے دہلی کی عوام میں اب کانگریس کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے دہلی پردیش کانگریس دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہیں۔ اس دوران راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور دہلی کے انچارج قاضی نظام الدین، سابق وزیر پروفیسر کرن والیہ موجود رہے۔

کانگریس نے آج دہلی کے لئے”جیون رکشا یوجنا“ کا اعلان کیا۔ اس کے تحت 25 لاکھ روپئے تک کی صحت اسکیم دینے کا وعدہ کیا۔ اس اسکیم سے متعلق کانگریس کے سینئرلیڈراورراجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ جیسے سب کوراجستھان میں ملا، ایسے ہی یہاں کریں گے۔ لوگ اس سے متعلق باتیں کررہے ہیں، یہاں بھی اسی طرح سے یہ آگے بڑھے۔ یہ ایک گیم چینجرہوگا۔ دہلی میں ہماری حکومت بننے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ملک میں حالات خراب ہیں۔ ملک میں نفرت اورپولرائزیشن کا ماحول ہے۔ کانگریس سبھی ذات بات اورمذاہب کے ساتھ لے کرچلتی ہے۔ پولرائزیشن کرکے آپ مودی جی الیکشن جیت سکتے ہو، ملک کونہیں چلا سکتے۔

کانگریس کی حکومت بننے کے امکانات میں اضافہ: اشوک گہلوت



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read